”ہم اندر آجائیں؟“ مسعود خان چوکھٹ پر کھڑے پوچھ رہے تھے۔ شہمین نے الماری میں سے سامان نکالتے ان کی جانب دیکھا۔
”جی آجائیں بابا۔“اندر آتے ہی انہوں نے اپنی قمیص کی اوپری جیب سے ایک لفافہ نکال کر شہمین کی جانب بڑھایا۔
”یہ کیا ہے بابا۔“ شہمین ان کے ہاتھ سے لفافہ تھامتے ہوئے بولی۔
”امریکا کے ٹکٹز۔“ لفافہ کھولتے شہمین کے ہاتھ یک دم ہی ساکت ہوگئے۔
”ایک سال مکمل ہوگیا ہے ۔ جان بابا اب اس سے ملاقات کرکے کوئی حتمی فیصلہ کرنا ضروری ہے۔“
وہ نرم سے کرخت لہجے میں کہہ کر کمرے سے جاچکے تھے جب کہ شہمین لفافہ تھامے جوں کی توں کھڑی تھی۔
”فیصلہ کس کے حق میں ہوگا۔“ وہ سوچ رہی تھی۔
٭….٭….٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں