الف کتاب کا ایک ذیلی شعبہ الف نگر ہے۔ جس کے تحت بچوں کے لیے دلچسپ، تعلیمی اور تفریحی مواد شائع کیا جاتا ہے۔ اسی شعبے کے زیر اہتمام رنگیں،باتصویر الف نگر میگزین ہر ماہ شائع ہوتا ہے، علاوہ ازیں 3 سے 14 سال تک کے بچوں کے لیے بہترین کاغذ پر رنگین اور مختلف موضوعاتی کتابیں، کہانیاں، نظمیں، رنگا رنگ کھیل، مزاحیہ تصویری کہانیاں، جاسوسی ناولز،سائنسی ایجادات، صحت و صفائی اور اسلامی موضوعات پر کتب شائع کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ الف نگر یوٹیوب چینل کے ذریعے ان تحریروں کو ویڈیو کی صورت میں بچوں کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ حرف کہانی سیریز کے ذریعے بچوں کو حروف اور الفاظ کی پہچان کرانے کے لیے دلچسپ کرداروں کے ذریعے مزے کی کہانیاں اور نظمیں شائع کی جاتی ہیں۔ یعنی الف نگر بچوں کے مطالعہ اور ان کی ذہنی صلاحتیں بڑھانے کے لیے ایک مکمل پلیٹ فارم ہے۔

آپکے پسندیدہ “الف نگر میگزین” کے تمام شمارے اب ہماری ویب سائٹ پر ڈیجیٹلی بھی پڑھے جا سکتے ہیں!

الف نگر میگزین ادبِ اطفال میں ایک منفرد اضافہ۔۔۔ بچوں کے لیے روایتی اور جدید ادب کی پہچان۔۔۔ رنگا رنگ کہانیاں، نظمیں، دلچسپ تفریحی اور تعلیمی سلسلے، انعامات، سیلفی ٹائم، ننھے لکھاریوں کی تحریریں اور وہ بہت کچھ جو بچے پڑھنا چاہیں۔ الف نگر میگزین واقعی ہر گھر کی ضرورت ہے۔

ننھے منے پھول جیسے بچوں کے لیے پیاری پیاری پیاری مزے دار نظموں پر مشتمل خوبصورت سلسلہ یقینا” آپ بھی جھوم جھوم کر یہ نظمیں پڑھنا چاہیں گے۔

ماضی میں نانی دادی سے کہانیاں سننا اچھا لگتا تھا۔ مگر جدید دور میں حالات بدل گئے۔اب نئی، سنی سنائی اور روایتی کہانیاں دلچسپ انداز میں ہم آپ کے پاس لائے ہیں۔ .

بچوں کو اردو کے حروفِ تہجی کی پہچان کرانے والی منفرد کہانی سیریز ہے، جسے عمیرہ احمد نے بے حد خوبصورت اور آسان اسلوب میں لکھا ہے۔ ہر کہانی کے ساتھ خوبصورت رنگین تصاویر اور ایک عدد نظم بھی شامل ہے۔

الف نگر میگزین ادبِ اطفال میں ایک منفرد اضافہ۔۔۔ بچوں کے لیے روایتی اور جدید ادب کی پہچان۔۔۔ رنگا رنگ کہانیاں، نظمیں، دلچسپ تفریحی اور تعلیمی سلسلے، انعامات، سیلفی ٹائم، ننھے لکھاریوں کی تحریریں اور وہ بہت کچھ جو بچے پڑھنا چاہیں۔ الف نگر میگزین واقعی ہر گھر کی ضرورت ہے۔

الف نگر

ابھی آرڈر کریں 03400009252

error: Content is protected !!