مقربِ خاص ۔ مکمل ناول

سنیں! جاتے وقت مجھے ماموں کے گھر چھوڑ جائیے گا۔دوسری صبح میں نے عبدالہادی کو مخاطب کیا۔

ہوں! ٹھیک ہے اسی بہانے میں بھی مل لوں گا سب سے۔“ 

صحیح ہے آپ ناشتا کرلیں۔میں اندر سے اپنا پرس اور عبا لے آئی۔

٭….٭….٭

السلام علیکم! عبدالہادی بھائی کیسے ہیں آپ؟حوریہ کے سلام کے جواب میں عبدالہادی کی نظریں ہمیشہ احتراماً جھکی رہتی تھیں۔

میں ٹھیک تم سناکیسی ہو؟دوچار منٹ بعد عبدالہادی اجازت لے کر کھڑے ہوگئے۔ 

اچھا ماموں شام کو ملاقات ہوگی۔

جااللہ کی امان میں۔ماموں نے ہاتھ اٹھا کر دعا دی۔

ممانی مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے۔میں عبدالہادی کے جانے کے بعد ممانی کے پاس کچن میں چلی آئی۔

ہاں بولو۔وہ بدستور کام میں مصروف رہیں۔

پہلے وعدہ کریں آپ انکار نہیں کریں گی۔میں جلدی سے بولی۔ اب انہوں نے تھوڑا سا حیران ہوتے ہوئے چھری ایک طرف رکھ دی۔

کیا بات ہے لائبہ؟یہ لیں ممانی میں نے چیک ان کی طرف بڑھایا۔

ماموں کے بائی پاس کے لیے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

نہیں لائبہ یہ میں نہیں لے سکتی عبدالہادی نے کتنی محنت سے جمع کیے ہوں گے۔

نہیں ممانی یہ پیسے مجھے ابا نے دیے تھے۔میں نے انہیں تسلی دی۔

 ”تو تم یہ پیسے اپنے کسی کام میں لے آابھی بچے ہوجائیں گے تو سو خرچے ہوں گے اور عبدالہادی کے لیے گاڑی بھی خرید سکتی ہو، وہ بے چارہ اتنی گرمی میں بائیک پر جاتا ہے۔

ممانی!“ میں نے ان کے ہاتھ تھامے۔

وہ ضرورت ہے اور یہ ضروری اور بس اب آپ یہ رکھ لیں ماموں کو میں نے چیک اس لیے نہیں دیا کہ جو ذہنی ہم آہنگی ماں بیٹی میں ہوتی ہے وہ باپ بیٹی میں نہیں ہوتی۔“ 

زندگی میں پہلی دفعہ میں نے اپنی نند کی بیٹی کو تشکر بھری نظروں سے دیکھا میں نے جسے ساری زندگی بوجھ سمجھا آج وہی ہمارا بوجھ اٹھانے چلی آئی تھی۔

تم یہ قربانی کیوں دے رہی ہو لائبہ؟بالآخر میرے منہ سے نکلا اور اس کے جو اب نے مجھے ساکت کردیا۔

اپنے اللہ کے لیے۔ رحمن کی محبت پانے کے لیے رحمن کے بندوں سے بھی محبت کرنی ہوتی ہے ممانی۔رحمن نے عبدالرحمن کو بڑے پیار سے دیکھا تھا۔

کہہ دو بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے جو سب جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی بات کے اعلان کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلے اس کا فرماں بردار ہوں۔

(الانعام۳۶۱۔۴۶۱)

٭….٭….٭

دروازے پر دستک مسلسل ہوئے جارہی تھی۔ 

کون ہے بھئی؟ آرہی ہوں۔میں نے جھنجھلا کر کہا۔

ارے آج آپ جلدی آگئے؟میں دروازہ کھولتے ہی خوش گوار حیرت کا شکار ہوئی۔

ہاں! تمہیں ایک سرپرائز دینا تھا۔عبدالہادی نے دروازے سے ہٹتے ہوئے کہا۔ 

یہ گاڑی کس کی ہے؟میں نے نئی گاڑی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا۔

پھوپھو کی۔عبدالہادی نے جلے بھنے لہجے میں کہا۔

پھوپھو کی گاڑی آپ کیوں لے کر آئے ہیں؟میں نے سمجھتے ہوئے بھی شرارتاً نا سمجھی کا مظاہرہ کیا اور عبدالہادی کے گھورنے پر ہنس پڑی۔

بہت مبارک ہو آپ کو ویسے خریدی کب مجھے تو پتا بھی نہیں چلا۔تمہیں سرپرائز دینا تھا اسی لیے نہیں بتایا۔ صبح ہی ہاشم کے ساتھ جاکر خریدی ہے۔عبدالہادی نے اپنے دوست کا نام لیتے ہوئے بتایا۔

اس دن جب ہم رات کو پھوپھو اور ماموں کے ہاں گئے تو ممانی اِدھر اُدھر کی باتوں کے بعد مجھ سے پوچھنے لگیں۔

لائبہ تمہاری شادی کو کتنے سال ہونے والے ہیں؟

اس اکتوبر میں دو سال ہوجائیں گے ممانی۔میں نے مسکراتے ہوئے بتایا۔

تو تم کسی اچھی ڈاکٹر سے ٹائم لو میرا مطلب سمجھ رہی ہونا تم؟

جی ممانی!“ واقعی اس بارے میں تو میں نے سوچا ہی نہیں۔

٭….٭….٭

عبدالہادی سے ڈسکشن کرکے میں نے ممانی کو فون کیا۔ حال احوال کے بعد میں نے ممانی سے چلنے کا ٹائم طے کرلیا۔

ممانی ویسے تو وہ کہہ رہے ہیں کہ ابھی کون سے ایسے دن گزرے ہیں، لیکن اپنی تسلی کے لیے جانا چاہو تو چلی جا۔

اچھا! تو بس ٹھیک ہے میں تین بجے آجاں گی آپ کے پاس پھر وہیں سے چلیں گے۔

پریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں ہے، لیکن آپ لوگ اگر چاہیں تو یہ ٹیسٹ کرالیں۔

جی بہت شکریہ۔ممانی اٹھتے ہوئے بولیں۔

ممانی آئیں آپ اب میرے ساتھ چلیں۔ہم دونوں آہستہ آہستہ باتیں کرتے ہوئے باہر نکلنے لگے۔

ممانی میں اپنا پرس تو وہیں ٹیبل پر بھول آئی آپ رکیں میں لے کر آتی ہوں۔شکر وہیں رکھا تھا پرس۔ میں خود کلامی کرتی ہوئی کمرے سے نکلی کہ سامنے کے منظر نے میرے قدم جکڑ لیے۔

حسنین! “ میرے لبوں نے بے آواز سرگوشی کی۔

علی حسنین لغاری!“ اس کا نام پکارا جارہا تھا۔ میں نے اس کے اردگرد ماریہ کو دیکھنے کی کوشش کی، لیکن وہ کہیں بھی نہیں تھی۔

بیٹا مل گیا پرس؟ممانی کی آواز نے مجھے چونکا دیا۔

جی چلیں ممانی۔میں اُن کے ساتھ باہر آگئی لیکن دماغ میں ابھی تک اندر والا منظر ہی چل رہا تھا۔

٭….٭….٭

Loading

Read Previous

منیر نیازی ۔ انہیں ہم یاد کرتے ہیں

Read Next

اپنے تعلقات کو چوٹ پہنچائے بغیر لکھیں ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

One Comment

  • سبحان اللہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔ اینڈ تو بہت ہی خوبصورت ہے۔ جزاک اللہ ڈیٸر راٸٹر اینڈ الف کتاب ٹیم!

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!