مقربِ خاص ۔ مکمل ناول

دوسرے دن میں نے ماریہ کی دی ہوئی کرتی پہنی، نیچرل سی لپ اسٹک لگا کر میں تیار تھی۔ پانچ بجے ہارن بجنے پر میں نانی کو خد احافظ کہتی ہوئی گاڑی میں بیٹھی تو ماریہ مجھے دیکھ کر چیخ پڑی۔

یہ کیسا میک اپ ہے؟ اور دوپٹا تو سر سے اتارو۔پھر میرے نہ نہ کرنے کے باوجود اسی نے گاڑی میں ہی بیٹھے بیٹھے میرا ہلکا سا میک اپ کردیا۔ جب ہم حسنین کے ہاں پہنچے تو کافی مہمان آچکے تھے۔ حسنین ہمیں ریسیو کرنے کے بعد ایک جگہ بچھی ہوئی کرسیوں پر بٹھا گیا تھا۔ یہ ایک اعلیٰ درجے کی پارٹی تھی کہیں سے بھی نہیں لگ رہا تھا کہ یہ چھوٹی سی پارٹی ہے۔ باربی کیو کا بھی انتظام تھا لان میں اور ڈی جے بھی موجود تھا وہاں موجود مہمانوں کا دل بہلانے کے لیے۔ گھر تو بہت ہی خوب صورت ہے، میں دل ہی دل میں تعریف کررہی تھی۔ ماریہ کی کوئی کال آگئی تو وہ اٹھ کر بات کرنے چلی گئی۔ حسنین آکر بیٹھا تو میں نروس سی ہوگئی۔

کیسی لگی آپ کو پارٹی؟“ 

یہ بہت زبردست ہے۔میں نے بے ساختہ تعریف کی۔

آیئے میں آپ کو گھر دکھاں۔حسنین نے کھڑے ہوتے ہوئے کہا گھر باہر سے جتنا خوب صورت تھا اندر سے اس سے بھی زیادہ شاندار تھا۔

آپ کے امی ابا کہاں ہیں؟میں نے گھر خالی دیکھ کر پوچھا۔

ڈیڈ اور موم تو بزنس ٹور پے جرمنی گئے ہوئے ہیں۔حسنین نے مسکرا کر بتایا۔

بہت خوب صورت گھر ہے آپ کا۔میں نے تعریف کی۔ 

شکریہ! “اس نے ہلکا سا سر خم کیا۔ اس دن کی پارٹی میرے لیے یادگار رہی۔ گھر آکر بھی میں خیالوں میں ہی گم رہی اور رات کو سونے سے پہلے میرے ہاتھ خود بہ خود میسج ٹائپ کرنے لگے۔ 

آپ کی پارٹی میں بہت مزہ آیا۔

تھینک یو!“ حسنین کے نمبر سے یک لفظی جواب نے مجھے جھنجلاہٹ میں مبتلاکردیا۔ میںموبائل رکھ کر سونے کی کوشش کرنے لگی۔

٭….٭….٭

ماریہ ایک ہفتے کی چھٹی پے چلی گئی۔ حسنین سے آتے جاتے اکثر بات چیت ہوجاتی تھی۔ باقاعدگی سے آنے والے میسجز اب مجھے برے نہ لگتے تھے۔ 

حسنین اسائنمنٹ بنالی آپ نے؟میں نے اسے میسج کیا۔

کبھی پڑھائی کے علاوہ بھی کچھ بات کرلیا کرو۔اس کا جلا بھنا میسج آیا۔ میں دل ہی دل میں مسکراتے ہوئے ٹائپ کرنے لگی۔

مثلاً کیسی باتیں؟

کچھ بھی۔اس کا فوراً رپلائی آیا۔

آپی!“ باہر سے حوریہ کی آواز پر میں ڈر گئی۔ بعد میں بات کرتی ہوں میں نے اسے میسج کیا اور موبائل تکیے کے نیچے چھپا کر باہر آگئی۔

٭….٭….٭

Loading

Read Previous

منیر نیازی ۔ انہیں ہم یاد کرتے ہیں

Read Next

اپنے تعلقات کو چوٹ پہنچائے بغیر لکھیں ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

One Comment

  • سبحان اللہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔ اینڈ تو بہت ہی خوبصورت ہے۔ جزاک اللہ ڈیٸر راٸٹر اینڈ الف کتاب ٹیم!

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!