گل موہر اور یوکلپٹس

”آپ کو اپنا نیا فرینڈ کیسا لگتا؟“ ایتھنا نے بریڈ پر جیم اور مکھن لگا کر جنیدکی طرف بڑھاتے ہوئے اسے بغور دیکھا جو بظاہرسر جھکائے بہت انہماک سے میز پر تمام چھری کانٹوں کی ایک قطار بنانے میں مصروف تھا۔حنین سے دو ملاقاتوں کے بعد جنیدمیں رونما ہونے والی خوش گوار تبدیلی کو اس نے واضح طور پر محسوس کیا تھا۔جنید میں ہونے والی ہرمثبت تبدیلی کا مو ¿جب اور محرک ایتھنا ہوا کرتی تھی۔ یہ جنید کی زندگی میں پہلا موقع تھا کہ اس کام کی شروعات کسی اور فرد سے ہوئی تھی۔
 ایتھنا جہاندیدہ خاتون تھی سو اس کے خیال میں اس اہم ترین معاملے میں جنید کے ساتھ گفتگو نہایت ضروری تھی۔اس نے اب تک جنید کا آدھے سے زیادہ علاج صرف اسے گفتگوکی طرف راغب اور مصروف کر کے ہی کیا تھا۔وہ دن کے بیشتر حصے میں جنید کو کبھی تنہائی اور خاموشی کا شکار نہیں ہونے دیتی تھی اور کسی نہ کسی بہانے اسے گفتگو میں مصروف رکھا کرتی تھی۔ پچھلے کئی برسوںسے جاری اس لائحہ عمل نے اسے جنید کے سلسلے میں بہت خاطر خواہ نتائج دیے تھے۔
”آ….آپ….بالکل آپ جیسا۔“ جب بھی جذبات غالب آنے لگتے، تو جنیدکے انداز تکلم میںہلکی سی ہکلاہٹ اُمڈ آیا کرتی تھی۔“
”Really۔آپ سچ پوچھتا، تو وہ ام کو بھی بہت پسند آتا۔ بہت دنوں کے بعدآپ کوئی نیا دوست بناتا، ام کو بہت اچھا لگتا۔ وہ آپ کو امارا جیسا کیوں لگتا؟“
”وہ۔وہ بالکل آپ کی طرح بات کرتی ہے ماما۔اس….اس کی آنکھیں، بالکل آپ کی طرح ہیں….اداس۔“
”او مائی گاڈ۔ام کولگتا آپ پھر کوئی نیا بُک پڑھنا شروع کرتا اور یہ اماری آنکھوں میں اداسی کہاں ہوتا۔ یہاں توصرف امارا dear child ہوتا۔“ ایتھنا کو اس پر اتنا پیار آیا کہ اپنی نشست سے اٹھ کر بے اختیار اس کا سر چُوم لیا۔
”مَیں بھی تو۔ اداسی کی ہی ایک شکل ہوں نا ماما۔‘ ‘ جنید نے کچھ توقف کے بعد گمبھیر لہجے میں کہا، تو ایتھنایہ سن کر تڑپ اٹھی۔
”نو مائی چائلڈ۔کون بولتا کہ آپ اداسی کی ایک شکل ہوتا۔ کوئی ام سے پوچھتا، تو بتاتا کہ یہ شکل کیا ہوتا۔ یہ تو زمین پر اترا ہوا چاند کاhumanشکل ہوتا۔ یہ شکل تو innocence کی definition ہوتا۔ آپ کا بات آپ کا ماما کو بہت اداس کرتا مائی چائلڈ۔ آپ اُس دن ایک موٹا سا بُک میںسے پڑھ کر ام کو کیا سنا تاکہ اداسی دو beautiful gardens کا درمیان کھنچا ہوئی اُونچی دیوار ہوتا۔ اگرآپ خود اداس ہوتا، تو اپنے اداس دوست کا آنکھوں سے اداسی کیسے دُور کرتامائی چائلڈ؟ معلوم دونوں فرینڈز کا اداسی کیسا دُور ہوتا؟ اگر دونوں فرینڈز روز ملتا، بہت سا باتیں کرتا۔ فرینڈشپ کا strongفاو ¿نڈیشن کے لیے روزملنا ضروری ہوتا۔ بہت ساراباتیں کرنا ضروری ہوتا۔ بہت ساراپیار اورcareایک دوسرا کو دینا ضروری ہوتا اورساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا لڑائی کرنا بھی ضروری ہوتا۔“ یہ کہہ کر ایتھنا مُسکرا دی۔
٭….٭….٭

Loading

Read Previous

کھوئے والی قلفی

Read Next

المیزان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!