نامراد

”بول کیا نام ہے تیرا؟ بول کیوں تو نے اس بچی پر قبضہ کیا ہوا ہے؟ بول…. اور پھر فرزانہ کی چیخوں کی آوازیں آنے لگیں اور چیخوں کی نسوانی آوازیں آہستہ آہستہ مردانہ آوازوں میں بدل گئیں۔
”دیکھ میاں چھوڑ دے مجھے اب اگر ہاتھ اُٹھایا تو اچھا نہ ہو گا….“ مردانہ آواز میں فرزانہ بول رہی تھی۔
میاں صاحب نے اس کے تلووں پر ایک زور داروار کیا۔
”بول تیرا نام کیا ہے؟ بول….“
”نہیں بتاو ¿ں گا بالکل نہیں بتاو ¿ں گا۔“
میاں صاحب نے فرزانہ پاو ¿ں پر ایک اور وار کیا اور ملازم کو اشارہ کیا کہ مضبوطی سے پکڑ کر رکھو۔ فرزانہ تڑپ کر رہ گئی پاس ہی فرزانہ کی ماں اس کی حالت زار پر بے آواز آنسو بہا رہی تھی۔ میاں صاحب کے پاس کھڑی ہوئی عورت نے میاں صاحب کا ہاتھ رُکتا دیکھا، تو فرزانہ پر پڑھے ہوئے پانی کا چھڑکاو ¿ کرنے لگی۔ میاں صاحب منہ ہی منہ میں نہ جانے کیا کچھ پڑھ رہے تھے اور فرزانہ پر پھونکتے جارہے تھے۔ فرزانہ پر اینٹھ اینٹھ کر غشی طاری ہونے لگی تو وہ اس کے پاس آئے اور پیشانی پر انگوٹھا رکھا ہولے سے دباو ¿ ڈالا پھر کچھ پڑھا تو فرزانہ پر نیم بے ہوشی سی طاری ہو گئی۔ انہوں نے ملازم کو اشارہ کیا کہ چھوڑ دو اور خود اپنی کرسی پر جاکر بیٹھ گئے۔
فرزانہ کی ماں روتی ہوئی ان کے قدموں میں جاکر بیٹھ گئی۔ ”میاں صاحب اللہ کے واسطے میری بچی کو بچالیں۔ مر جائے گی وہ۔“ وہ بلبلا کر رو رہی تھی۔ ”اللہ مالک ہے ہم نے آج دم پورا کردیا ہے پانی میں یہ تعویز گھول کر پلا دینا اور کوشش کرنا جب کبھی پانی پیے تو اسی سے دیا جائے کوئی دوسرا پانی نہ ہو اور یہ چند سورتیں جب فرزانہ سو جائے تو اس کے سر ہانے کھڑی ہو کر اتنی آواز میں پڑھنا کہ یہ آواز سن کر اُٹھ نہ جائے۔ بڑی شے کی حاضری ہے اس پر کسی قبرستان سے ساتھ لے کر آئی ہے۔“
اللہ اللہ میاں صاحب کچھ کریں میری بچی کا۔“وہ بلبلا کر روئیں۔
”بی بی تم فکر نہ کرو ہمیں اللہ نے اس خلقت کی خدمت کے لیے ہی بنایا ہے۔ جلد اس بچی کو اس حاضری سے نجات مل جائے گی ابھی ہوش آجائے تو لے جانا۔ ایک ہفتے کے بعد پھر لانا وہ حشر کروں گا کہ بچی کو پریشان کرنا بھول جائے گا۔“ میاں صاحب کا چہرہ سرخ ہوگیا تھا۔
”میاں جی اللہ کے بعد بس آپ کا آسرا ہے میری بیٹی ٹھیک ہوجائے مجھے اور کچھ نہیں چاہیے۔“ ”اللہ اپنا کرم کرے گا اب تم جاو ¿ اور جیسا کہا ہے ویسا کرنا۔“
٭….٭….٭

Loading

Read Previous

ورثہ

Read Next

پتھر کے صنم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!