حسنہ اور حسن آرا — عمیرہ احمد

حُسنہ اور حُسن آراء میری دوسری ایسی تحریر ہے جو کسی ڈائجسٹ میں شائع ہونے کی بجائے سیدھا ایک کتاب کا حصہ بن رہی ہے۔ حُسنہ اور حُسن آراء میرا TVکے لئے پہلا منی سیریل بھی ہے اور یہ TVکی تاریخ کے مہنگے ترین منی سیریلز میں سے ایک ہے … اپنی تھیم کے لحاظ سے یہ آپ کو بہت متنازعہ لگے گا۔ مگر انسانی فطرت اس سے زیادہ حیران کُن اور متنازعہ ہے۔ مجھے یہ کہانی اس لئے پسند ہے کیونکہ میں نے پہلی بار کسی تحریر میں کسی پرانے دور کی عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسے لکھتے ہوئے کچھ مشکل اس لئے پیش آئی کیونکہ زبان کا انتخاب کرنے میں ذرا احتیاط کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ یہ میری اب تک کی واحد تحریر ہے جس میں انگلش کا ایک لفظ بھی استعمال نہیں ہوا۔ میرے جیسے نئی نسل کے لکھنے والوں کے لئے ایسا کرنا بھی بہت مشکل ہے۔
اور آخر میں ایک بات۔ میرا تعلق پاپولر فکشن لکھنے والوں میں سے ہے اور میری خواہش ہے کہ میری تحریروں کو اُسی Genre کے معیار کے مطابق Judge کیا جائے۔ میری تحریروں کو ادب سمجھ کر اُس کے ادبی محاسن اور نقائص پر بحث نہ کی جائے۔

عمیرہ احمد




Loading

Read Previous

ایمان، امید اور محبت — قسط نمبر ۲ (آخری قسط)

Read Next

حاصل — قسط نمبر ۱

One Comment

  • Can I get this book from somewhere ?

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!