گلوکاری
معین اختر کی آواز اتنی زبردست تھی کہ وہ کوئی کام بھی کرتے، اس آواز پر جچتا تھا۔ انہوں نے میزبانی، اداکاری، اور کامیڈی کے علاوہ گلوکاری بھی کی۔ وہ کسی بھی گلوکار کی نقل کرتے ہوئے بالکل اسی کے انداز میں گانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ ان کی ایک البم بھی ریلیز ہوئی جس کانام ‘‘تیرا دل بھی یونہی تڑپے’’ تھا۔ اس میں یہ گانے شامل تھے۔
٭چھوڑ کے جانے والے
٭چوٹ جگر پر کھائی ہے
٭رو رو کے دے رہا ہے
٭تیرا دل بھی یونہی تڑپے
٭درد ہی صرف دل کو ملا
٭دل رو رہا ہے
٭ہوتے ہیں بے وفا
اس کے علاوہ بھی کئی شوز میں انہوں نے اپنے گانے کے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔
٭٭٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ الف نگر انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں نیکی سیریز