الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ ۔ قسط نمبر ۲۲

اس رات حسن نے نانی سے شرماتے ہوئے اپنے رشتے کی بات کی۔ نانی سن کر خاموش ہوگئیں۔ کچھ دیر سوچتی رہیں پھر کہا:‘‘ایک مرتبہ پھر سوچ لے، حسن۔’’
حسن نے کہا:‘‘میں نے بہت اچھی طرح سوچ لیا ہے، نانی جان۔ مجھے بس یہی لڑکی پسند آئی ہے۔ اسی سے شادی کی دھن سمائی ہے۔’’
نانی نے ایک آہِ سرد بھری، بہ دل پرُ درد بھری اور کہا:‘‘اچھا بیٹا ،جیسے تیری مرضی۔ لے جاتی ہوں تیرا رشتہ۔ کس آس میں تجھے بٹھائے رکھوں؟ اب ویسے بھی مجھے زلیخا کی فکر نہیں رہی۔ اب وہ ڈاکٹر بن رہی ہے۔ اسے بھی کوئی اچھا رشتہ مل جائے گا، پہلے تعلیم ختم کرلے۔’’
نانی کی رضامندی پا کر حسن بے حد خوش و مسرور ہوا اور اس قدر محظوظ ہوا کہ اس وقت مٹھائی اور پھلوں کی رقم نانی کے حوالے کی اور تاکید کی:‘‘میں کل صبح دکان سے لڑکے کے ہاتھ چند قیمتی جوڑے بھی بھیجوں گا، اس کے ساتھ جا کر مٹھائی اور پھل لے لیجیے گا اور کل کے کل ہی ان لوگوں کے گھر چلی جائیے گا، ذرا دیر نہ لگائیے گا۔’’
نانی نے بجھے دل سے اقرار کیا، حسن نے خوشی خوشی قرار کیا۔

٭……٭……٭

Loading

Read Previous

الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ ۔ قسط نمبر ۲۱

Read Next

الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ ۔ قسط نمبر ۲۳

One Comment

  • Why last episode is incomplete it has only six pages and story is not complete please check it and upload the rest of pages thank you.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!