٭ آپ نے بہت پڑھا ہے، کوئی ایسا رائٹر جس کی تحریریں آپ کو بہت پسند ہوں؟
فصیح: کسی ایک کا نام تو نہیں لے سکتا لیکن مجھے راجند ر سنگھ بیدی بہت پسند ہیں، منٹو بہت پسند ہیں، غلام عباس بہت پسند ہیں، باہر کے رائٹرز میں آپ پوچھیں تو Garcia Marquez بہت پسند ہیں۔ اگر ڈراموں کی بات کریں تو مجھے بانو قدسیہ بہت پسند ہیں، ان کی کردار نگاری اشفاق صاحب سے بھی اوپر کی ہے، ڈراموں میں ایک اور رائٹر جو بہت underrated رہے ہیں وہ مُنّو بھائی ہیں، ان کے ڈراموں میں بھی کردار نگاری غضب کی ہوتی تھی۔افسوس کے ساتھ وہ چیزیں جو پی ٹی وی کے دور کے رائٹرز کی تحریروں میں ہوتی ہیں، وہ آگے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں۔
٭ الف کتاب اور عمیرہ احمد کے لئے کوئی پیغام؟
فصیح : الف کتاب ایک بہت اچھا پراجیکٹ ہے اور وقت کی ضرورت بھی ہے کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم ضرور ہو۔ جہاں سکرپٹ رائٹر پر محنت کی جائے۔ آپ کا باجی ارشاد میں نے دیکھا بہت اچھا ہے کوئی اس رائٹر کو پہلے نہیں جانتا تھا ایک نئی رائٹر کو اس پلیٹ فارم سے کامیابی ملی یہی عمیرہ اور الف کتاب کی کامیابی ہے۔ ڈھیروں دعائیں الف کتاب ٹیم کے لیے۔