کریلا

الف نگر مقابلہ کی چوتھی بہترین نظم

کریلا
ناہید حیات

میں ہوں سبزی، نام کریلا
جو بھی کھائے کرے واویلا

کڑوا ہوں اور نیم چڑھا بھی
کچھ کچھ چھوٹا اور بڑا بھی

امی جب بھی مجھے پکائیں
سارے بچے منہ بنائیں

ابّو مجھ کو شوق سے کھائیں
ہر ہفتے سالن بنوائیں

دادا کی فرمائش ہوں میں
دادی کی بھی خواہش ہوں میں

ہر اک کو میں نہیں ہوں بھاتا
کوئی کوئی مجھے ہے کھاتا

٭…٭…٭

Loading

Read Previous

جتن کیا تو…!

Read Next

محمدۖ کے جیسا نہیں کوئی بھی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!