ایمان داری
ماہ وش طالب
کاﺅنٹر کے سامنے لگی قطار میں وہ دو گھنٹے سے کھڑا تھا۔ رش بڑھا اور لوگ جگہ چھوڑ کر جانے لگے تو وہ تیزی سے آگے بڑھا اور قطار میں اگلی جگہ پر کھڑا ہو گیا۔ اتنے میں دائیں جانب سے ایک بڑے صاحب آتے دکھائی دیئے اور اس کے پاس آکر بولے:
”بیٹا ایمان داری کو ہر شے پر فوقیت دینی چاہیے۔“ وہ کمزور سا لڑکا بڑے صاحب کے کہنے پر شرمندہ ہوتا ہوا واپس اپنی جگہ پر چلا گیا جب کہ وہ صاحب پیچھے کھڑے ہو گئے۔ کچھ دیر بعد کاﺅنٹر پر ہلچل سی مچی۔ لڑکے نے نظریں اٹھا کردیکھا تو وہی بڑے صاحب فارم ہاتھ میں پکڑے قطار میں آگے سے نکل رہے تھے۔
٭….٭….٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد افسانچہ الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں