الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ ۔ قسط نمبر ۲۶ ۔ آخری قسط

حسن کا دل بھر آیا، آنکھیں ڈبڈبا آئیں۔ ممانی کو گلے لگا کر تسلی دی۔ کہا: ”آپ فکر نہ کریں، ممانی۔ میں اپنی جان لڑا دوں گا۔ ہمارا منّا ضرور مل جائے گا۔”
نانی نے اونچی آواز میں آمین کہا اور آنسو پونچھنے لگیں۔ حسن نے فون نکال کر بندو کو فون ملایا اور تمام معاملہ گوش گزار کیا۔ بندو نے کہا: ”توُ پولیس سٹیشن پہنچ، میں بھی وہاں آتا ہوں۔ ایس ایچ او میرا جاننے والا ہے، تعاون کرے گا۔ فکر نہ کر ،ڈھونڈ لیں گے بچے کو۔”
جاتے جاتے حسن نے مڑ کر زلیخا پر نظر ڈالی۔ وہ آنسو بھری، امید بھری نظروں سے حسن کو دیکھتی تھی۔ حسن نے نگاہوں میں اسے تسلی دی اور باہر نکل گیا۔
وہ پوری رات گھر والوں نے آنکھوں میں کاٹی اور حسن نے منّے کو ڈھونڈتے گزاری۔ کوتوالی (جسے یہ لوگ پولیس سٹیشن کہتے تھے)، ماڈل ٹاؤن کے باغ، منے کے دوستوں کے گھر، سڑکیں، گلیاں، محلے، ہسپتال… کوئی جگہ ایسی نہ تھی۔ جہاں حسن نہ گیاہو۔ ہر جگہ نئی امید کے ساتھ جاتا تھا، ناکام واپس آتا تھا۔
صبح صادق کے قریب تھکا ہارا گھر آیا تو دیکھا کہ ممانی پچھاڑ یں کھاتی تھی، نانی روتے روتے جان گنواتی تھی۔ ماموں آہیں بھربھر کر آنسو پونچھتے تھے اور زلیخاپتھر کا بت بن بیٹھی ایک ایک کو دیکھتی تھی۔
دس بجے کے قریب ایک فون آیا اور ایسا مژدہ سنایا کہ خدا کسی دشمن کو بھی نہ سنائے۔ کسی انجان شخص نے یہ خبرِ بدسنائی کہ ہم نے آپ کے بچے کو اغوا کرلیا ہے اور وہ ہمارے قبضے ہے۔ اسے ڈھونڈنا بے کار ہے کیوں کہ تاوان لیے بغیر اسے ہم نہ چھوڑیں گے اور اگر پولیس کو اطلاع کرنے کی کوشش کی تو بے دردی سے قتل کردیں گے۔
یہ سننا تھا کہ ممانی کو غش آیا۔ ماموں کا حال زار ہوگیا۔صید تیر ادبار ہوگیا۔
نانی نے سینہ پیٹ لیا۔ روتے ہوئے بولیں: ”ان کمبختوں سے پوچھ حسن، ان کو کتنا پیسہ چاہیے؟جو زیور زلیخا کے لیے رکھا ہے سب بیچ دو، یہ گھر بیچ دو۔ بس میرے منّے کی جان بچ جائے۔ ہمیں اس کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے۔”
حسن نے کہا: ”نانی جان، اس نے ابھی تاوان کی رقم سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ کہا ہے کہ آدھے گھنٹے تک فون کرے گا اور تمام معاملہ طے کرے گا۔”

Loading

Read Previous

الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ ۔ قسط نمبر ۲۵

Read Next

ورثہ

5 Comments

  • The last episode of Alif Laillah is not completed. Please add the pages. Its very interesting. I want to finish it. Thank you

  • الف لیلہ کی آخری قسط نامکمل ہے۔ اس کو مکمل کردیں۔ شکریہ

  • Assalam o alaikom
    Alif Lela ki last epi mukammal nahe hai kuch pages miss hain plz epi complete post kr dain

  • داستان الف لیلیٰ 2018 آخری قسط نامکمل ہے، محض 6 صفحات باقی کہاں ہے؟

  • فیڈ بیک کا جواب تو دیں آپ نے ابھی تک اس کہانی کو مکمل بھی نہیں کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!