نان فکشن کیا ہے؟ ۔ کمرشل رائٹنگ

نان فکشن کی خصوصیات

نان فکشن سے مراد ایسی تحریر جس میں نثری انداز میں اصل جگہ، افراد ، اشیا یا واقعات کے بارے میں وضاحت دی جائے۔یعنی کسی موضوع کی حقیقی نمائندگی۔ لکھاری کا طرز ِ بیان دل کش ہو یا نہ ہو پر یہ موضوع کے بارے میں پوری تفصیلات اور جزئیات بیان کر ڈالتا ہے۔ اب یہ تفصیلات مثبت ہیں کہ منفی یہ لکھنے والے پر منحصر ہے۔ آٹوبائیوگرافی، سوانح، مضامین، رپورٹیں، خطوط، اورمیموز سب نان فکشن کی اقسام ہیں۔

٭ فکشن عموماً خیالی یا تصوراتی تحریر جب کہ نان فکشن حقیقت پر مبنی ہوتی ہے۔

٭ نان فکشن میں موجود لوگ، خیال، جگہیں، کوئی خیال نہیں بلکہ حقیقت ہوتی ہیں۔

٭ یہ حقیقی زندگی کے تجربات، حقائق کے بیان اور خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہے۔

٭ نانِ فکشن تحریریں مخصوص قارئین کے لیے لکھی جاتی ہیں۔

٭ تصنیف کی عمومی وجہ واقعات و حادثات ہوتے ہیں۔

٭ مصنف قارئین کو اپنے مقصد کی وضاحت کے لیے مستند معلومات فراہم کرتا ہے۔

٭ مصنف کے الفاظ اور طرزِ بیان، موضوع سے متعلق اس کے رویے کو سامنے لاتے ہیں۔

٭ نان فکشن لکھنے کے مختلف انداز ہیں، تحریر کی ضرورت کے مطابق ان میں سے کسی ایک کو چنا جا سکتا ہے۔

سٹائل:

یہ الفاظ کے استعمال کا ایک مخصوص طریقہ ہے۔ اس سے مصنف کی شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے "style is the man himself” اس سے مصنف کی ایک تحریری شخصیت تشکیل پاتی اور دنیائے فلم میں اپنی حیثیت کے مطابق جگہ بناتی ہے۔

ٹون

ٹون سے مراد مصنف کا ایک خاص طرزِ تحریر ہے مثلاً سعادت حسن منٹو کی تحریری ٹون یا رضیہ بٹ کی تحریری ٹون۔ یہ مثال لفظ ”ٹون “کی تعریف واضح کر دینے کے لیے کافی ہے۔ 

ادب میں اس ٹون کو ایک ہی لفظ میں بیان کر دیا جاتا ہے مثلاً خود پسند، چنچل، سنگین، ذاتی یا دوستانہ۔

تناظر

اس سے مراد مصنف کا موضوع کے متعلق بلواسطہ یا براہِ راست نقطہ¿ نظر ہے۔ جب مصنف کسی ایک پہلو کی یک طرفہ نمائندگی کرے تو اسے طرف داری کہا جاتا ہے مثلاً حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے قارئین کے احساسات پر اثر انداز ہونا۔ موضوع سے غیر جانب دار نہ رہنا۔

مقصد

اس سے مراد مصنف کا مقصد تحریر ہے۔ تحریر معلوماتی ہے، سنجیدہ، مزاحیہ، رزمیہ، وضاحتی یا پھر مداح سرائی کے حوالے سے ہے۔ مقصد ہی کسی تحریر کا بنیادی نکتہ ہے۔

تحریر کی دو عمومی اقسام ہیں فکشن اور نان فکشن۔ ان میں واضح فرق یہ ہے کہ تحریر کا متن یا تو تصوراتی نوعیت کا حامل ہے یا پھر حقیقت سے پُر ہے۔

فکشن

نظم، کہانیاں، ڈرامے اور ناول ‘ یہ سب فکشن کی اقسام ہیں۔

Loading

Read Previous

لکھنے کے لیے وقت نکالیے ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

نان فکشن لکھنا ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!