نان فکشن لکھنا ۔ کمرشل رائٹنگ

نان فکشن لکھنا

 

غیر افسانوی طرزِ تحریریا نان فکشن ان لوگوں کے لیے بھی فنی تسکین اور ذرائع آمدنی کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے جو بنیادی طور پر ناول نگار بننا چاہتے ہوں۔

اس حوالے سے مندرجہ ذیل نکات اہم ہیں۔

-1 غیر افسانوی طرز تحریر کی بڑھتی مانگ

غیر افسانوی ادب یا نان فکشن کی مانگ فکشن کی بہ نسبت اس لیے زیادہ ہے کہ لوگ افسانہ تفریح کے لیے جب کہ نان فکشن تعلیمی، معاشی یا روز مرہ در پیش معاملات میں اپنی بہتر رہنمائی کے لئے پڑھتے ہیں۔

مثلاً: انٹرنیٹ غالبا 47کھرب ایسے صفحات (Pages) پیش کر رہا ہے جن کی ایک بڑی تعداد معلومات یا عرف عام میں نان فکشن فراہم کرتی ہے۔مصنفین ان معلومات کو ایک ایسی شکل دیتے ہیں جو قارئین کے تجزیاتی اور دل چسپ حقائق جاننے کے ذوق کی تسکین کر سکے۔نان فکشن اب صرف اخبارات، میگزین اور غیر افسانوی کتب تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میںدسترس رکھتا ہے۔اگر آپ ایک مصنف بننا چاہتے ہیں تو نان فکشن کی بڑھتی ہوئی مانگ سے غافل رہنا یقینا ایک بڑی غلطی ہو گی۔

-2 نان فکشن لکھنا زیادہ آسان ہے

فکشن اور نان فکشن، دونوں طرز تحریر کے مصنفین کو زبان پر مکمل عبور اور بہترین تخلیقی صلاحیت درکار ہے۔ دونوں طرزِ تحریر کے مصنفین کے یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پڑھنے والوں کے دلوں کو چھو لیں اور انہیں ایسے جذباتی اور عقلی سفر پر لے جائیں جس کے نتیجے میں پڑھنے والے حقائق کی روشنی میں بہترین معلومات حاصل کریں اور اپنا طرزِ عمل تبدیل کریں۔

لیکن ایک سچ یہ بھی ہے کہ نان فکشن لکھنا فکشن سے آسان ہے۔افسانہ نگار اپنی تصوراتی صلاحیت کے ذریعے، پڑھنے والوں کے لیے حقیقی کرداروں اور زندگی تبدیل کر دینے والے واقعات پر مبنی ایک خیالی مگر مستند جہاں بناتے ہیں۔نان فکشن لکھنے والوں کے لئے حقیقی دنیا کو بیان کرنا زیادہ آسان ہے۔ اس کے لئے مصنف کو ایسی صلاحیت کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ نادر مشاہدات اور خیالات بھی پڑھنے والوں کے سامنے اس طرح پیش کرے کہ وہ بھرپور لطف اٹھاتے ہوئے اُس میں کھو جائیں۔

عمر، تعلیم اور ثقافتی پس منظر سے قطع نظر، پڑھنے والوں کو اُن کی تحریر سیر کر دے۔

-3 معلومات میں اضافے کا سبب

زیادہ تر مصنف بوریت دور کرنے اور ذہنی طور پر مصروف رہنے کے لئے لکھتے ہیں۔ غیر افسانوی طرز تحریر ہماری دل چسپی کے ہر عنوان کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافے اور ہمارے ذہنوں کومثبت انداز میں مصروف رکھنے کا بھی ذریعہ ہے۔

اس ضمن میں حاصل کی جانے والی معلومات یقینا افسانہ نگاری میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

-4 آمدنی میں اضافے کا نسخہ

صرف ناول نگاری کے ذریعے مالی حالات بہتر کرنا تھوڑا مشکل ہے لہٰذا نان فکشن طرز تحریر ان لوگوں کے لئے بہت مددگار ثابت ہوتی ہے، جو ناول لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی یہ تحریری صلاحیت بھی استعمال کر سکتے ہوں۔ فکشن کے بجائے نان فکشن فوری آمدن کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

Loading

Read Previous

نان فکشن کیا ہے؟ ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

ایک سکرین پلے کیسے لکھتے ہیں؟ ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!