نان فکشن کی اقسام
نان فکشن سے مراد کوئی بائیو گرافی یا اخبار میں شائع ہونے والی کہانی نہیں بلکہ یہ مضامین، ڈاکومنٹری، نصابی کتب، انسا ئیکلوپیڈیا یا کسی بھی فارمیٹ میں ہو سکتی ہے۔
نان فکشن کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں:
۱۔ تشریحی تحریر
۲۔ وضاحتی تحریر
۳۔ قائل کرنے والی تحریر
۴۔ بیانیہ تحریر
تشریحی تحریر
یہ مضمون ایک خاص طرزِ تحریر پر مبنی ہے۔ یہ عام طور پر خود نوشت، سوانح حیات، مضمون، تجربہ یا معلوماتی رپورٹ اور میڈیا مضمون کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مصنف اپنے حقائق اور اعداد و شمار کا تانا بانا مضمون کے گرد باندھتے ہوئے اپنی ذاتی رائے کو شامل نہیں کرتا۔
اہم نقاط:
٭ یہ تحریر عام طور پر کسی وقوع پذیر عمل کی وضاحت کرتی ہے۔
٭ یہ تحریر عام طور پر حقائق اور اعداد و شمار سے بھرپور ہوتی ہے۔
٭ یہ تحریر عام طور پر ایک منطقی نظم و ترتیب کی پابند کی جاتی ہے۔
وضاحتی تحریر
وضاحتی یا بیانیہ طرزِ تحریر کے لیے تصویری زبان کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ بیانیہ طرزِ تحریر کے مصنف ایسے الفاظ، اشکال اور حربے استعمال کرتے ہیں، (جو قاری کی بصری حسن کے علاوہ دیگر حسیّات کو متاثر کرتے ہیں) اس طرح قاری کو پوری طرح موضوع کے زیر اثر لانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ بعض اوقات شاعرانہ انداز میں بھی لکھی جاتی ہے۔ جس میں مصنف واقعات کی تفصیل ایک خاص انداز میں بیان کرتا ہے۔ اس میں وہ مقصد سے زیادہ حسنِ بیاں پر زور دیتا ہے۔
اہم نقاط:
٭ اس کا اندازِ بیان عموماً شاعرانہ ہوتا ہے۔
٭ اس اندازِ تحریر میں مصنف نہایت مفصل انداز میں جگہوں، لوگوں، واقعات، حالات اور مقامات کو بیان کرتا ہے۔
٭ مصنف اس چیز کو آپ کے سامنے بالکل اسی طرح پیش کرتا ہے جس طرح کہ وہ خود یہ سب دیکھتااور محسوس کرتا ہے۔
قائل کرنے والی تحریر
قائل کرنے والی تحریر کسی نہ کسی رائے، تعصب اور جواز پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا اندازِ تحریر ہے جو قارئین کو کوئی مخصوص نقطہ¿ نظر اپنانے پر آمادہ کرتا ہے۔ اس کے لیے متن یا تصاویر کا سہارا لیا جاتا ہے جیسا کہ اشتہارات، اداریے، جانب دارانہ مضامین یا شکائتی خطوط، یہ سب قائل کرنے والی تحریر کی اقسام ہیں۔ ایسی تحریروں میںمصنف آپ کو کچھ خاص باتیں سمجھنے یا سوچنے پر قائل کرنے اور آمادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اہم نقاط:
٭ قائل کرنے والی تحریر وجوہات، دلائل اور جواز سے بھری ہوتی ہے۔
٭ قائل کرنے والی تحریر میں مصنف کسی بات پر ڈٹ جاتا اور چاہتا ہے کہ آپ بھی اس کے نقطہ¿ نظر پر ایمان لے آئیں۔
قائل کرنے والی تحریر اکثر اپنے قارئین کو کسی ردِعمل یا کارروائی کے لیے اُکساتی ہے۔
بیانیہ تحریر
بیانیہ تحریر سے مراد ایسا طرزِ تحریر ہے، جس میں مصنف خود کو ایک کردار کی جگہ رکھتا اور کہانی بیان کرتا ہے یا پھر لوگوں کو لطف اندوز کرنے کے لیے کہانی کہتا ہے جیسے کہ ایک ناول، مختصر کہانیاں، افسانے، اور پُر تجسس کہانیاں۔
اہم نقاط:
٭ بیانیہ انداز تحریر میں لکھاری راوی ہونے کی حیثیت سے کوئی کہانی یا واقعہ بیان کرتا ہے۔
٭ بیانہ تحریر میں کردار اور مکالمے ہوتے ہیں۔
٭ بیانہ تحریر میں منطقی شروعات، وقفہ جات اور اختتامیہ ہوتا ہے۔
٭ بیانیہ تحریر عموماً ایسے واقعات پر مبنی ہوتی ہے جن میں تنازعات، کشمکش، کارروائی، ترغیبی واقعات، مسائل اور ان کا حل دیا جاتا ہے۔