مہربان | سو لفظی کہانی

مہربان
شہزاد احمد کھرل

”ماسی جیراں! یہ چاول چھت پر ڈال دو۔”
”جی بیگم صاحبہ! ابھی ڈالتی ہوں چھت پر۔”
”میں نے فیس بک پر پڑھا ہے جس موسم میں فصلیں کچی ہوں، پرندوں کو کھیتوں سے پیٹ بھر کر خوراک نہیں ملتی۔ اس لیے چھت پر کچھ ڈال دینا چاہئے، آخر پرندوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔”
”بیگم صاحبہ! وہ… تھوڑے سے چاول میں بھی لے جاؤں؟ اصل میں بچے کچھ دنوں سے فرمائش کر رہے ہیں۔”
”تمہیں تو اپنی پڑی رہتی ہے، اس مہینے تنخواہ ملے گی تو بچوں کے لیے چاول خرید لینا۔”

٭…٭…٭

 

Loading

Read Previous

مدیر سے پوچھیں | سائرہ غلام نبی

Read Next

موت | سو لفظی کہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!