سنی سنائی لوک کہانی | بوتل والا جن

”مومن خان! ہمارے درمیان نیکی اور بدی کا فیصلہ کردو۔” رام داس نے کہا۔
”نیکی اور بدی کا فیصلہ؟ ہوا کیا ہے؟” مومن خان حیرت سے بولا۔ عجیب بات یہ تھی کہ فضا میں پرواز کرتے کالے بھجنگ جن کو دیکھ کر بھی مومن خان ڈرا نہیں تھا۔ رام داس اُسے سارا قصہ بتانے لگا:
”یہ ظالم جن بوتل میں قید تھا۔ میں نے اسے آزادی دلائی اور اب یہ مجھے ہی کھانا چاہتا ہے، کیا نیکی اور بدی برابر ہوسکتے ہیں؟”
”کیا یہ جن بوتل میں سے نکلا ہے؟” مومن خان نے حیرت سے سوال پوچھا۔
”ہاں بالکل۔” رام داس بولا۔ یہ سن کر مومن خان کو ہنسی کا دورہ پڑ گیا۔
”اے انسان! کیا تو پاگل ہوگیا ہے؟” جن غصے سے بولا۔
”ہاں! یہ پاگل پن ہی تو ہے کہ اتنا بڑا اور طاقت ور جن بوتل میں سے نکلاہے۔ ہوہو ہو… ہا ہا ہا۔” مومن خان دل کھول کر ہنس رہا تھا۔
”بے وقوف انسان! کیا تمہیں یقین نہیں ہے کہ میں بوتل میں سے نکلا ہوں؟” جن غصے سے بولا۔
کیسے یقین کرلوں؟ اتنا بڑا جن اور چھوٹی سی بوتل! ہی ہی ہا ہا۔” پھر مومن خان نے اپنی ہنسی پر قابو پایا اور بولا:” منصف بن کر فیصلہ تو میں بعد میں کروں گا، پہلے مجھے یقین تو دلاؤ کہ تم بوتل میں سے نکلے ہو۔ ”
”اگر ایسی بات ہے، تو میں ابھی تمہیں بوتل میں گھس کر دکھاتا ہوں۔”
اتنا کہنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے جن دھویں میں تحلیل ہوا اور پھر آن کی آن میں یہ دھواں بوتل کے اندر گھس گیا۔ مومن خان نے جلدی سے ڈھکن دے کر بوتل کا منہ بند کردیا۔
”اب تو تمہیں یقین آگیا کہ یہ ظالم جن بوتلمیں سے ہی نکلا ہے۔”
رام داس نے یہ کہتے ہوئے بوتل اُٹھالی۔
”لو اب میں جن کو پھر سے باہر نکالتا ہوں اور تم ہمارے درمیان فیصلہ کردو۔” یہ کہتے ہی رام داس نے اپنا ہاتھ بوتل کی طرف بڑھایا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب مومن خان نے وہ بوتل رام داس کے ہاتھ سے چھین لی۔
”احمق آدمی! کیوں اپنی موت کو واپس بلا رہے ہو؟ جاؤ اور اپنی بکریوں کو سنبھالو۔” رام داس نے غور کیا اور پھر اسے مومن خان کی بات سمجھ میں آگئی۔ خوشی کے مارے وہ مومن خان کے قدموں میں لوٹ پوٹ ہونے لگا۔
”جاؤ جا کر اپنا کام کرو” مومن خان نے رام داس کو ڈانٹا اور پھر زمین میں گہرا گڑھا کھود کر جن والی بوتل کوہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔
٭…٭…٭

Loading

Read Previous

گوادر کی لوک کہانی (سنی سنائی)

Read Next

لوک کہانی | دُلّے کی وار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!