آ پ کے لیے نان فکشن کی بہترین قسم کون سی ہے؟ ۔ نان فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

آ پ کے لیے نان فکشن کی بہترین قسم کون سی ہے؟

اس سے پہلے کہ آپ لکھنا شروع کریں آپ کے ذہن میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ آپ کس قسم کا نان فکشن لکھنا چاہ رہے ہیں۔ 

بنیادی طور پر نان فکشن کی تین اقسام ہیں۔ آرٹیکل، کتاب، اور پروجیکٹس۔

آئیں ان تین اقسام کو کچھ تفصیل سے جانتے ہیں۔ 

آرٹیکل:

عمومی طور پر آرٹیکل کی دو اقسام ہوتی ہیں۔

لمبے آرٹیکل

مختصر آرٹیکل

جب آپ کو اپنے موضوع کے بارے میں مکمل معلومات ہوں یا آپ کے ایڈیٹر یا کلائنٹ کی طرف سے درخواست ہو تو اس صورت میں لمبے ، تفصیلی آرٹیکلز ضروری ہوتے ہیں۔یہ خاص طور پر ان موضوعات کے لیے لکھے جاتے ہیں جہاں قارئین کے پاس ان ضروری معلومات کی کمی ہو۔ اور آپ اس علم میں اضافہ کرنا چاہتے ہوں۔ 

طویل آرٹیکل 700 سے 3000 الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کا طرز تحریر کتاب کے اشعار جیسا ہوتا ہے۔ طویل آرٹیکل مختصر آرٹیکل کی نسبت ایک پیچیدہ مصنوع پر مشتمل ہوسکتے ہیں۔

 طویل آرٹیکل کے لیے ہم اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کا قاری آپ کی تحریر کو پڑھ کر باآسانی سمجھنے لائق ہو۔

لیکن یہ بھی یاد رکیھں جو مصنفین یہ سمجھتے ہیں کہ ایسی عمومی زبان میں اپنا پیغام دینا چاہتے ہیں جو کہ آج کل ٹیکسٹ میسچرہ میں استعمال ہورہی ہے تو ان کا یہ اندازہ بالکل غلط ہے۔ طویل آرٹیکل کے لیے جو ضروری وہ یہ کہ آپ پہلے آرٹیکل کو موزوں (Titles/subtitles) ضرور دیں۔ اگر آپ کا غیر افسانوی آرٹیکل 3000 الفاظ پر مشتمل ہے تو ہر 500 یا 700 الفاظ کے بعد اگلے Subtitle پر چلے جائیں اور اس کو کامیابی سے کرنے کے لیے آپ کو اپنے طویل آرٹیکل کو کتاب کی ساخت پر ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کے پاس لکھنے کے لیے معلومات کی کمی ہو اور ریسرچ سے یہ کمی پوری نہ ہوتی ہو تو بہتر ہے مختصر آرٹیکل جامع ترین الفاظ میں لکھا جائے تا کہ قارئین تک آپ کی سوچ اور معلومات موثر ترین انداز میں پہنچ سکیں۔ مختصر آرٹیکلز ایک ہزار الفاظ کے اندر اندر لکھے جاتے ہیں اور عام طور پر بلاگز کی طرز پر ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر پورے موضوع کا احاطہ کرنے کی بجائے اس کے کسی ایک پہلو یا ایک نکتے پر بات کرتے ہیں۔ 

مختصر آرٹیکل کی ایک اور خصوصیت مواد اور زبان کی سادگی ہے ۔مختصر آرٹیکل عام طور پر میڈیکل یا کسی خاص شعبے کے میگزین میں شائع نہیں ہوتے کیونکہ ان میں اعداد و شمار پر بہت زیادہ تحقیق نہیں کی گئی ہوتی۔

پروجیکٹ:

پروجیکٹ رائیٹنگ ہمیشہ لمبی، غیر افسانوی اور پیچیدہ ہوتی ہے۔ اس میں ہدایات، نصاب، اوزار، میڈیکل رپورٹ اور کمپنی کی سالانہ رپورٹ وغیرہ شامل ہوتی ہے۔ کوئی بھی پروجیکٹ رائیٹنگ 10000 سے کم پر مشتمل نہیں ہوتی۔ اگر یہ کم ہے تو یہ آرٹیکل اور مضامین کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنے خیال کو ایک پروجیکٹ کی طرح پیش کریں۔جسے آپ بعد میں آن لائن کورسززکی  صورت میں بھی شائع کرسکتے ہیں۔ یا آپ سے chapters کی صورت میں بھی شائع کرسکتے ہیں۔

کتاب:

زیادہ تر آن لائن کتابیں اور روایتی غیر افسانوی تحریر 30,000 الفاظ سے شروع ہوتی ہے جو کہ کم از کم 80 صفحات بنتے ہیں۔ ایک کتاب جو ایک لاکھ الفاظ پر مشتمل ہو اسے شاہکار مانا جاتا ہے۔ آج کل قارئین کتابیں لینا پسند کرتے ہیں جو 30,000 سے 50,000 تک الفاظ پر مشتمل ہو۔ یہ اندازہ آپ کسی بھی قریبی بک اسٹور پر جاکر آزما سکتے ہیں۔

 اگر آپ ان تمام پہلوؤں کو قریب سے سمجھ لیتے ہیں تو آپ باآسانی ایک پروجیکٹ یا ایک آرٹیکل یا کتاب لکھ سکتے ہیں۔

٭…٭…٭

Loading

Read Previous

 نان فکشن کی بہترین تکنیک، ان پانچ ٹپس سے ۔ نان فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

قاری کو پسند آنے والی نان فکشن تحریروں کے راز ۔ نان فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!