پلاننگ | سو لفظی کہانی

سو لفظی کہانی
پلاننگ
حامد المجید

”صائم! اس اتوار کو میچ ہم جیتیں گے۔ میں نے پلاننگ کر لی تا کہ جیت کا سہرا ہمارے سر سجے۔”
”ہاں ٹھیک کہ رہے ہو، ہر کام کی پہلے سے پلاننگ کر لینی چاہیے۔” صائم نے عکاشہ سے کہا۔
”ارے! رمضان المبارک آنے والا ہے، اس کے لیے کوئی پلاننگ کی؟”
”نہیں!” عکاشہ نے جواب دیا۔
”جس طرح ہم دنیا کی کامیابی کے لیے پلاننگ کرتے ہیں، ایسے ہی آخرت کی کامیابی کے لیے بھی پلاننگ کرنی چاہیے نا۔”
”ہاں بالکل! ہم روز کسی کی مدد، غریب یا بھوکے کو روزہ افطار کروائیں گے۔” صائم نے کہا۔
”ان شاء اللہ۔” سب نے جواب دیا۔

٭…٭…٭

Loading

Read Previous

پریشانی کاحل | سولفظی کہانی

Read Next

تضاد | سو لفظی کہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!