ایک سکرین پلے کیسے لکھتے ہیں؟ ۔ کمرشل رائٹنگ

ایک سکرین پلے کیسے لکھتے ہیں؟

سکرین پلے لکھنا ایک بڑی ذمے داری ہے۔ اس کی طوالت 100 صفحات سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ کہانی دل چسپ ہونے کے ساتھ ساتھ دیکھنے اور پڑھنے والوں کو اپنی گرفت میں رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ کیریکٹر بہت اچھے ہوں، مکالمات عمدہ ہوں اور ایکشن بھی بروقت اور بہترین ہو۔ سکرین پلے کی عمارت انہی ستونوں پر کھڑی کی جاتی ہے۔

محسوس کیجیے کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں؟

سکرین پلے کو آپ ادب کی صنف میں شامل نہیں کر سکتے جب آپ ایک سکرین پلے لکھ رہے ہوتے ہیں تو دراصل آپ ایک فلم لکھ رہے ہوتے ہیں۔

جب آپ سکرین پلے لکھنا شروع کریں تو آپ کے ذہن میں یہ واقعہ ہونا چاہیے کہ آپ کے الفاظ کو سکرین پر کس طرح دکھائی دیتا ہے یعنی پورا منظر آپ کے سامنے ہونا چاہیے۔ سکرین پلے لکھنے کی تیاری کے سلسلے میں آپ اپنی چند پسندیدہ فلموں کے سکرین پلے پڑھیے یا کچھ ناپسندیدہ اور کم کم دیکھی جانی والی فلموں کے سکرپٹ بھی زیر مطالعہ رکھیں۔ اس سے آپ کے بہت سے معاملات واضح وہ جائیں گے اور آپ زیادہ واضح انداز میں اپنے سکرپٹ پر توجہ دے سکیں گے۔

انٹرنیٹ پر ذرا سی کوشش سے آپ کئی فلموں کے سکرین پلے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ کنفرم کر لیجیے کہ آپ اصل سکرین پلے پڑھ رہے ہیں یا صرف ٹرانس کریٹس ہیں۔ یہ بہت سا مطالعہ آپ کو نئے نئے آئیڈیاز بھی دے گا اور تحریر میں بھی رہنمائی کرے گا۔

سکرپٹ کے عمدہ آغاز کے لیے آپ ایک لائبریری پیج Johnaugust.com پر بھی وزٹ کر سکتے ہیں جہاں جان اگسٹ نے اپنی فلموں Big Fish، Go ، The Nines اور ان کے علاوہ بھی کئی فلموں کے سکرپٹس بہت سے مختلف انداز کے ساتھ لگائے ہیں۔

فارمیٹ سیکھئے

تھوڑی سی ریسرچ کے بعد آپ جان پائیں گے کہ تمام سکرپٹس کا فارمیٹ یکساں ہوتا ہے۔ آپ کو بھی اسی فارمیٹ کی پیروی کرنا ہے۔ انٹرنیٹ سے ہی آپ اپنے فارمیٹ ڈھونڈ سکتے ہیں جو خاص طور پر سکرین رائٹنگ کے حوالے سے ہیں۔ یہ خاکہ ڈاﺅن لوڈ کرتے ہوئے آپ اس کے اندر اپنی تحریر لکھنا شروع کیجئے۔ فارمیٹ کی فکر سے آزاد ہوکر اپنا پورا دھیان اپنی تحریری کی خوبصورتی اور عمدگی کی طرف مبذول کیجیے۔

آئیڈیا منتخب کیجیے

سکرین پلے فارمیٹ آپ کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اب آپ کو فلمی کہانی کا ایک عدد آئیڈیا درکار ہے۔ 

جو کوئی آئیڈیا آپ اپنے ذہن میں رکھتے ہیں، اُس کی جزئیات پر پوری طرح سے غور کرتے ہوئے اپنی کہانی صفحات پر منتقل کرنا شروع کیجیے۔ کہانی کے اتار چڑھاﺅ پرمکمل قابو رکھیئے اور اس کے کرداروں سے پورا انصاف کیجیے۔

کہانی کو وجود دیجیے

جب آپ اپنے آئیڈیے کی جزئیات پر اچھی طرح سے غور و خوض کر لیں اور اس پر اپنا پورا ہوم ورک بھی کرلیں تو اب اس کہانی کو تین موڑ دیجیے۔ ابتدا، درمیان، اینڈ یا آخر۔ یہ عمل بریکنگ سٹوری کہلاتا ہے۔

لکھاری اپنی سوچوں کو فلم بند کرنے کے دو طریقے اپناتا ہے۔ اپنی سوچوں کو یک جا کرنا اور انہیں ایک آڈٹ لائن یا خاکہ دینا۔ انہیں تحریری اصطلاح میں ٹریٹمنٹ اور آﺅٹ لائنز کہتے ہیں۔ ٹریٹمنٹ سے مراد کہانی کو شروع سے آخر تک سادہ انداز میں لکھنا ہے۔

ٹریٹمنٹ کے برعکس آﺅٹ لائن روایتی انداز میں ایک پیراگراف کی شکل میں نہیں لکھی جاتی۔ بلکہ اس میں کہانی لائنوں یا بلٹ پوائنٹس کی مدد سے اُجاگرکی جاتی ہے۔ آﺅٹ لائن اپنی ضرورت کے مطابق ٹریٹمنٹ سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے اور کم بھی۔

اگر آپ اپنی کہانی کو ایک اچھی سی ترتیب دینا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں بھی آپ کئی بہت سی کتابوں سے مدد لے سکتے ہیں۔ ان میں ایک عمدہ کتاب، بلیک سنیڈر (Blake Snyder) کی لکھی Save the Cat ہے۔

جب آپ اپنی کہانی مرتب کرتے ہوئے اس کے اہم واقعات کو نشان زد کر لیتے ہیں تو پھر آپ ان کی بالترتیب تفصیل بھی لکھ سکتے ہیں۔ ان واقعات کو ترتیب وار اس طرح مناظر میں ڈھالیے جس طرح آپ سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی آﺅٹ لائنز کی ہی ایک قسم ہے۔ کچھ لکھاری چاک بورڈ پر لکھنے پسند کرتے ہیں تو کچھ کارڈز پر۔ وہ ایک کارڈ پر ایک سین لکھتے ہیں اور اس طرح جتنے بھی سین بنیں سب کو تحریری شکل دے دیتے ہیں۔

اب وقت ہے لکھنے کا

یہ ضروری نہیں کہ ایک سکرین رائٹر ایک ہی وقت میں سکرین پلے بھی لکھ سکے۔ کیوں کہ یہ دو مختلف چیزیں ہیں۔ کچھ نئے لکھاری تو اپنا سکرین پلے مکمل کرنے میں ایک سال سے بھی زیادہ وقت لے جاتے ہیں۔ جب کہ پختہ کار لکھاری اسے راتوں را ت مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پیشہ ور لکھاری 12 ہفتوں کےاندر اپنا پہلا ڈرافٹ دینے کے پابند ہوتے ہیں اور وہ کر بھی دیتے ہیں۔ 

لیکن ہر لکھاری مختلف مزاج اور عادات کا حامل ہوتا ہے۔ آپ اپنا پہلا سکرین پلے جتنے وقت میں بھی مکمل کر سکتے ہیں آرام سے کیجیے۔ صبح دم لکھئے، رات کو جاگ کر لکھئے یا دوپہر میں، جو وقت بھی آپ پاند کریں، آپ کی آسانی ہے۔ کسی پارک یا کیفے میں بیٹھے اپنا لیپ ٹاپ کھولیے، جہاز میں سفر کے دوران اپنا آئی پیڈ استعمال اپنا لیپ ٹاپ کھولیے، جہاز میں سفر کے دوران اپنا آئی پیڈ استعمال کیجیے یا بسترمیں بیٹھ کر کاپی پنسل سے لکھیے، سب آپ کی پسندپر منحصر ہے۔ بس اپنے طے کردہ وقت پر کام مکمل کرنے کی کوشش کیجیے۔ بہترین کہانی کے حصول کے لیے آپ کو اسے باربار لکھنا بھی ہے۔

Loading

Read Previous

نان فکشن لکھنا ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

سکرین پلے کے اوّلین دس بنیادی اصول ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!