سولفظی کہانی
پریشانی کاحل
محمد طلحہ ارشاد
مجھے کوئی بھی پریشانی ہوتی تو میں ہمیشہ اس سے ملتا… نہ جانے اس ملاقات میں کیسا لطف تھامیری ساری پریشانی ختم ہوجاتی… لیکن اس بار مہینوں گزرگئے۔ میں اس کے پاس نہیں گیا… کیوں کہ اتناعرصہ کوئی پریشانی بھی لاحق نہیں ہوئی… لیکن آج اچانک جب مصیبت پہنچی تو میں شرمندہ ہوکر اس کے پاس گیا اور اس نے پھر بھی مجھے رسوانہیں کیا… کیاآپ جانتے ہیں وہ کون ہوسکتاہے؟ جو ہم کو مطلبی جانتے ہوئے بھی ہماری پریشانیاں دور کرتا ہے… تو جان لیجئے! وہ رب کی ذات ہے۔
٭…٭…٭