سو لفظی کہانی
موت
عفت خان
اسلامیات کا ٹیچر مرنے کے بعد کی زندگی پر لیکچر دے رہا تھا۔
یہ دنیا دار الامتحان ہے اور آخرت یومِ جزا ہے۔
لہٰذا ہمیں چاہیے کہ مرنے سے پہلے پہلے موت کی تیاری کرلیں۔
کونے میں بیٹھا طالب علم ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال رہا تھا۔
ابھی کس نے مرنا ہے۔ بہت وقت پڑا ہے۔
کالج سے گھر واپسی پر روڈ حادثے کا شکار ہوا تو موت خوف بن کر بھوکے گدھ کی طرح اس کے سر پہ منڈلانے لگی۔
لیکن بہت دیر ہوچکی تھی…
٭…٭…٭