کتاب کی تصنیف کو منظّم بنائیں ۔ نان فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

کتاب کی تصنیف کو منظّم بنائیں

کیا آپ ایک نان فکشن موضوع پر کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ مضمون آپ ہی کے لیے ہے۔ 

ایک جامع لائحہ عمل کے بغیر کتاب پر کام کر نا محض محنت اور وقت کا ضیاع ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ بغیر کسی روڈ میپ کے ایک اجنبی شہر میں اپنی منزل تلاش کرتے پھریں۔اندازے یا لوگوں کی رہنمائی سے شاید آپ اپنی منزل تک پہنچ بھی جائیں لیکن یہ بھی سوچیں کہ کتنا وقت اور ایندھن ہے جو آپ غیر متعلقہ راستوں پر ضائع کر چکے ہیں۔ 

پلاننگ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو معلوم ہو کہ ہر باب میں کیا لکھنا ہے، لیکن چند نقطے ہیں جن کو پہلے سے طے کرنا ضروری ہے:

١۔ ہر باب کا عنوان 

٢۔ ہر باب کا بنیادی خیال

٣۔ چند اہم نقطے جو آپ ہر باب میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پلاننگ کیوں ضروری ہے؟

اگر آپ کسی بھی قسم کی پلاننگ کے بغیر قلم اٹھاتے ہیں تو آپ کا زیادہ تر وقت خالی صفحے کو گھورنے میں گزرے گا۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ آپ ایک ہی وقت میں لکھنے کے لیے الفاظ بھی ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں اور لکھ بھی رہے ہوتے ہیں۔ اس طرح آپ لکھتے کم ہیں اور سوچ بچار زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن ایک مناسب پلان آپ کو اس کوفت سے بچا سکتا ہے۔

اگر آپ ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ایک پلان ترتیب دینا چاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کر سکتے ہیں:

١۔ ایک خاکہ بنائیں جس سے کتاب کا بنیادی خیال واضح ہو۔

٢۔ مرکزی خاکے کو narrow down کرتے ہوئے ہر باب کا خاکہ بنائیں۔

٣۔ Sticky notesکا استعمال کرتے ہوئے اپنے ذہن میں ابھرنے والے منفرد خیالات کو محفوظ کیجیے۔

٤۔ ہینگنگ فولڈرز کا استعمال کیجیے تاکہ منظّم طریقے سے تمام ابواب مکمل کیے جاسکیں۔

 آپ انٹرنیٹ اور مختلف سافٹ وئیرز سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں:

١۔ مائیکروسافٹ وَرڈ اور اِن پیج جیسے سافٹ وئیرز کا استعمال لکھنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

٢۔ مائیکروسافٹ ایکسل کی مدد سے آپ اپنی کتاب کا ایک منظّم خاکہ بنا سکتے ہیں۔

٣۔ اپنے سمارٹ فون پر کوئی ڈرائنگ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے بھی بنیادی خاکہ بنایا جا سکتا ہے۔

٤۔ مائنڈ میپ سافٹ وئیر کے استعمال سے آپ کا تخیّل مزید وسیع ہو سکتا ہے۔

٥۔ پاورپوائنٹ کی مدد سے آپ ہر باب میں شامل ہونے والے اہم پوائنٹس bulletsکی صورت میں لکھ سکتے ہیں۔

٦۔ Dropbox اور Evernote کے استعمال سے آپ کو یہ سہولت رہتی ہے کہ آپ کہیں بھی اپنے تحریر کردہ مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

کسی کتاب پر کام کرنے سے قبل ان تجاویز میں سے چند آزما کر ضرور دیکھئے گا۔ جو طریقہ آپ کو سب سے زیادہ کارآمد لگے، اسی کو اپنا لیجئے۔ پھر دیکھئے گا کہ لکھنے کا عمل کس قدر منظّم اور پُر لطف رہتا ہے۔

Loading

Read Previous

نان فکشن تحریر میں اقوال شامل کرنے کے کچھ اصول ۔ نان فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

 نان فکشن کی بہترین تکنیک، ان پانچ ٹپس سے ۔ نان فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!