چھوٹا کون؟ – سو لفظی کہانی

سو لفظی کہانی

چھوٹا کون؟

عاصمہ عزیز

 

”تمہاری اوقات ہی کیا، تنگ گلی اور دو کمروں کے مکان میں رہنے والے۔”

آج احمد اور ارحم کی اسکول میں زبردست لڑائی ہوئی۔ لڑائی میں زیادہ قصور ارحم ہی کا تھا مگر اس کے باوجود ارحم نے عادتاً اپنے اسٹیٹس کے زعم میں دوست کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔

احمد افسردہ چہرہ لیے گھر آگیا۔ ماں کے پوچھنے پر ساری روداد سنائی تو ماں نے ہمیشہ کی طرح صبر اور دل بڑا کرنے کو کہا۔

”بڑا مکان نہیں، بلکہ بڑا ظرف اور اچھی سوچ بڑا انسان بناتی ہے۔”

کئی سال گزرے ،آج احمد اپنے آفس میں ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر بیٹھا تھا اور ارحم اپنے کام نکلوانے کے لیے باہر اس سے ملنے کے انتظار میں کھڑا تھا۔

٭…٭…٭

 

Loading

Read Previous

بھوک – سو لفظی کہانی

Read Next

دوست – سو لفظی کہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!