مکالمے لکھنے کا پہلا اور بنیادی اصول ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

مکالمے لکھنے کا پہلا اور بنیادی اصول

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سکرین پلے لکھنے کااصل مقصد ہی یہ ہے کہ جو چیز سکرین پہ باآسانی دکھائی جا سکے اُسے مکالموں کی صورت پیش کرنے سے احتراز کیا جائے۔ایسا اس لیے ہے کیونکہ الفاظ کی نسبت کرداروں کی حرکات وسکنات ناظرین پر زیادہ گہرا تاثر چھوڑتی ہیں۔ لہٰذا سکرین پلے لکھنے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ مکالموں کا استعمال صرف ضرورت کے تحت ہی کیا جائے۔

کم مگرمؤثر مکالمے لکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر مکالمہ لکھتے وقت یہ دیکھا جائے کہ جو بات مکالمے کے سہارے بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیااس کے لیے کوئی متبادل ذریعہ موجود ہے؟یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کسی بھی سکرین پلے میں دلچسپی کا عنصربڑھانے کے لیے کرداروں کی حرکات وسکنات اور تاثرات پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔

فلم کے لیے سکرپٹ لکھتے ہوئے مکالموں کا استعمال صرف اسی صورت کیا جانا چاہیے جب اس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو۔ایک سکرپٹ رائٹر جو سب سے بڑی غلطی کرتا ہے وہ یہ ہے کہ جب اسے اپنے سکرپٹ میں کسی خلاء کا احساس ہو تو وہ اسے مکالموں کے ذریعے پُرکرنے کی کوشش کرے۔یاد رکھیں ، ایک اچھی فلم کا تعلق دیکھنے سے ہوتا ہے نہ کہ سننے سے۔ لہٰذا اگر آپ ایک معیاری سکرین پلے لکھنے کے خواہاں ہیں تو مناظر کے ذریعے کہانی ناظرین تک پہنچانے کا ہُنر سیکھیں۔

Loading

Read Previous

سکرپٹ کا بہترین اختتام ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

کہانی زیادہ ضروری ہے یا کردار؟ ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!