فکشن کے عناصر ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

فکشن کے عناصر

بنیادی اور مقصدی

(فکشن ایڈیٹر Beth Hill کے قلم سے)

کیا آپ فکشن کے بنیادی عناصر کی ترکیب و ترتیب کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں؟ یہ تذبذب شاید اتنا انوکھا بھی نہیں کیوں کہ فکشن رائٹنگ میں سینئر رائٹرز، ایڈیٹرز اور دیگر سکھانے والوں کی طرف سے اتنی چیزیں ہیں کہ پریشان ہو جانا عام سی بات ہے۔

لیکن ان میں سے اکثریت کچھ نکات پر متفق بھی ہے۔ شاید اسی لیے ان نکات کو بے حد بنیادی نکتے کہا گیا ہے۔

-1 پہلا نکتہ

فکشن کے تین اہم ترین عناصر کردار، پلاٹ اور سیٹنگ ہیں۔ فکشن کے لئے یہ لازمی اور بنیادی اصول ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ایک عنصر بھی کہانی میں کم ہو تو وہ کہانی نہیں کہلاتی۔ ہمیں تحریر میں کم از کم ایک فرد تو ضرور چاہیے، جو کہانی کا مرکزہو۔

یوں سمجھ لیجیے کہ یہ تینوں عناصر اُس سٹول کے تین پائے ہیں، جس کے اوپر کہانی بیٹھتی ہے۔

کریکٹر، پلاٹ اور سیٹنگ

یہ دراصل اُن پانچ سوالات کے پانچ جوابات ہیں۔ جو کسی بھی تحریر کی بنیاد بنتے ہیں۔ انگریزی میں انہیں Five W’s کہا جاتا ہے۔

کون؟ (کریکٹر) کیا اور کیسے؟ (پلاٹ) کب اور کہاں؟ (سیٹنگ)۔ کرداروں کی تحریک یا تھیم پہلے سوال کا جواب دے سکتی ہے۔ نان فکشن میں بھی یہی پانچ سوالات کیا؟ کیوں؟ کیسے؟ کب؟ کہاں؟ ہی حقائق کی رپورٹ مرتب کرنے کے دوران مطلوبہ معلومات کے بہترین حصول کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ان پانچ سوالات میں سے کوئی ایک بھی کم ہو تو وضاحت اور تفصیل پوری طرح سے بیان نہیں ہو پاتی۔ ہم میں سے اکثر لوگ جب لکھنے کی جانب راغب ہوتے ہیں یا نیوز آرٹیکلز لکھنا شروع کرتے ہیں تو یہی پانچ سوالات سب سے پہلے مدِّنظر رکھتے ہیں۔ فکشن لکھنے میں بھی یہی پانچ سوالات مدد گار ثابت ہوتے ہیں، اس کے باوجود کہ فکشن میں کردار، پلاٹ اور سیٹنگ، سب پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے مگر ان پانچ سوالات کی اہمیت اپنی جگہ۔

قاری کا تجسّس بھی اپنی جگہ برقرار رہتا ہے کہ اسے کس نے، کیسے اور کیوں کر لکھا؟انہیں واقعات کا تسلسل درکار ہوتا ہے۔ قاری کو دل چسپ انداز میں بیان کی گئی معلومات پڑھنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔ مقصد کے بغیر معلومات اگرچہ دل چسپ انداز میں ہی کیوں نہ ہوں، قاری اُن سے اُکتا جاتا ہے کیوں کہ وہ اُن سے کچھ حاصل نہیں کر پاتا۔ اُسے کہانی کے آخر میں معلومات کا نچوڑ درکار ہوتا ہے۔

لہٰذا ان سب تقاضوں کا پورا کرنے کے لیے یہ پانچ سوالات بے حد اہم ہیں۔

-2 دوسرا عنصر

پوائنٹ آف ویو، تھیم اور سٹائل (ٹون)

پوائنٹ آف ویو، تھیم اور سٹائل (ٹون) بھی بعض اوقات درج ذیل تینوں عناصر کے ساتھ ساتھ برابر اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن انہیں ثانوی درجہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ ہر کہانی کا کوئی نہ کوئی تھیم تو ہوتا ہی ہے لیکن اسے کہانی بنانے میں ان تینوں کو شامل کیے بغیر بھی کہانی بن جاتی ہے (آپ اچھی اور بہترین کہانی کاری کے لیے ان پر اصرار کر سکتے ہیں مگر ان کے بغیر بھی کہانی کی بُنت ہو سکتی ہے)۔

پوائنٹ آف ویو

سٹوری رائٹنگکے لیے یہ بھی ضروری چیز ہے۔ بعض کہانیوں میں ایک سے زیادہ پوائنٹس آف ویو شامل ہوتے ہیں۔ لیکن تمام کہانیاں الفاظ اور جملوں کا مجموعہ ہوتی ہیں، ہم ان جملوں کو ان عنوانات کے تحت نہیں لا سکتے۔ فکشن میں یہ لوازمات بوجھل پن پیدا کرتے ہیں۔

میرے خیال میں کسی کہانی کی ہدایت کاری اور پیش کاری کے دوران پوائنٹ آف ویو کی زیادہ اہمیت ہے۔ لیکن اس ایک نقطہ پر کریکٹر، پلاٹ اور سیٹنگ کا بوجھ پھر بھی نہیں لاد سکتے۔

سٹائل

کہانی کا سٹائل اور ٹون، فکشن رائٹنگ میں دونوں ہی اہم چیزیں ہیں۔ کسی قلم کار کے کہانی کہنے کا سٹائل ہی اس کی پہچان بنتا ہے۔ کہانی میں تبدیلی یا ٹوئسٹ لکھاری کی دل چسپی اور توجہ ظاہر کرتے ہیں کہ لکھنے کے دوران کتنی دل جمعی سے کام کیا گیا کیوں کہ انہی دو چیزوں سے کہانی کا تسلسل اور خدوخال ابھر کر سامنے آتے ہیں۔

لکھاری کا سٹائل، اس کے طرزِ تحریر اور جملوں سے جھلکتا ہے۔ کوئی لکھاری چھوٹے واقعات اور سین میں بڑی بڑی تفصیلات بیان کر جاتا ہے تو کوئی صفحات بھر جانے کے بعد بھی اپنا مطلب واضح کرنے میں ناکام رہتاہے۔بعض اوقات چھوٹی سی کہانی اپنے اندر بڑا تفصیلی مطلب رکھتی ہے۔ یہ تینوں یعنی سٹائل، تھیم اور پوائنٹ آف ویو سے کام لیتے ہوئے لکھاری اپنی تحریر میں تاثرات بھر سکتا ہے، قاری کے جذبات پر اثر انداز ہو سکتا ہے یا ایک تحریر کے کئی معنی دے سکتا ہے۔ یہ تینوں کہانی بنانے کے لیے اہم اصول نہیں لیکن ڈائریکشن کے لیے اہم ہیں۔

-3 تیسراعنصر

مکالمہ، ایکشن، وضاحت اور نمائش

مکالمہ، ایکشن، وضاحت اور نمائش وہ چیزیں ہیں جنہیں لکھاری پانچ سوالات کے استعمال سے واضح کرتا ہے یعنی کریکٹر، پلاٹ اور سیٹنگ۔ وضاحت کے علاوہ باقی تمام وہ نکات ہیں جو فکشن میں کہانی کو آگے لے کر چلتے ہیں۔

مکالمے، ایکشن اور نمائش، کریکٹر یا پلاٹ کو آگے بڑھانے کے مدد گار آلات ہیں۔ (ان میں سے کوئی ایک بیک سٹوری میں مدد دے سکتا ہے، جس کی مدد سے آگے کی کہانی واضح ہوتی ہے۔)

وضاحت اتنا ضروری عنصر نہیں۔

درحقیقت اس کا زیادہ استعمال (مکالمات کی بھرمار یا بے جا نمود و نمائش) کہانی کی صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔

-3A

اختلافات، ترغیب اور رمزیت یا اشاریت بھی مکالمے، ایکشن، وضاحت اور نمائش کے ساتھ بہت اہم ہیں لیکن ان کا فوکس اور تاثر (impact) مختلف ہوتا ہے۔ ان سب کی الگ الگ حیثیت ہے۔ ان سب کا الگ الگ استعمال اور اثرات ہیں، لہٰذا انہیں ان کی درست جگہ پر استعمال کرنا بے حد اہم ہے۔

بعض اوقات آپ فکشن کے لیے ضروری عناصر کو دوسری تحریروں سے قدرے الگ پاتے ہیں۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ ان ثانوی عناصر کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بعض اوقات ایک ساتھ اور کبھی الگ الگ استعمال ہوتے ہیں۔ فکشن کے لیے ضروری عناصر کا خلاصہ اور ترتیب درج ذیل ہے:

خلاصہ، اختصاریہ (recap)

کریکٹر

پلاٹ

سیٹنگ

پوائنٹ آف ویو

تھیم

سٹائل (اندازِ بیاں، جملہ سازی، اختیار)

ٹون

مکالمہ

ایکشن

وضاحت

نمائش

اختلاف

ترغیب

رمزیت

ترغیب، اختلاف اور اشاریت کی مدد سے کہانی پڑھنے والا کہانی کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے اور سین کو اس کی حقیقت سے زیادہ جان سکتا ہے۔

اختلاف اور ترغیب کہانی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اختلاف کے بغیر کہانی سپاٹ ہو گی تو ترغیب کے بغیر کہانی کی مقصدیت ختم ہو جائے گی۔

اشاریت یا رمزیت کہانی میں خوب صورتی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اشاریت یا رمزیت گہرے معنی کے حامل عناصر ہیں۔ اس طرح آپ چند الفاظ کی مدد سے بعض اوقات پوری کہانی کہہ ڈالتے ہیں۔

کلائمکس اور ریزولوشن فکشن کے ضروری عناصر میں سے دو ہیں جو اہم سمجھے جاتے ہیں۔ کہانی کے آغاز سے انجام تک کے سفر کو بیان کرنے کے لیے یہ دو پوائنٹس اہم ہیں۔

Loading

Read Previous

فکشن کی ۳۵ اقسام اور اشکال ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

فکشن لکھنے کے دس اصول ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!