غیر تحریری لوازمات سے تحریر کے عمل کو کار آمد بنائیں ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

غیر تحریری لوازمات سے تحریر کے عمل کو کار آمد بنائیں

اپنے سکرپٹ کونکھارنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خوب لکھا جائے۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے لکھاری مسلسل لکھنے سے عاجز آجاتے ہیں جو کہ بالکل عام سی بات ہے۔ایسی صورتحال میں چند دوسرے طریقے زیرِاستعمال لا کربھی آپ اپنے طرزِ تحریر میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔ 

١۔ معیاری فلمیں دیکھیں

کوئی بھی فلم دیکھتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ اس کاتجزیہ بھی کریں۔ کیا فلم کا ابتدائی حصہ سست روی کا شکار رہا؟ اگر ہاں ،توکیا اس کی وجہ پہلے ایکٹ کاسکرپٹ میں تاخیر سے شامل ہونا ہے؟ کیا آپ فلم کے اختتام سے مایوس ہوئے؟ کیا فلم کی کہانی آپ کی دلچسپی قائم رکھنے میں کامیاب رہی؟ کیا فلم ختم ہونے کے بعد بھی آپ اس کے کرداروںکے بارے میں سوچتے رہے؟ان تمام پہلوئوں کا بغور جائزہ لینا آپ کے لیے ایک اچھا سکرپٹ لکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

٢۔ دوسرے سکرپٹ رائٹرز کا سکرپٹ پڑھیں

اُبھرتے ہوئے سکرپٹ رائٹرز کے لیے رہنمائی کا اس سے بہتر ذریعہ شاید ہی کوئی ہو۔ دوسرے رائٹرز کاسکرپٹ پڑھتے ہوئے اس کے ہر پہلو پر غور کریں۔رائٹر کا طرزِ تحریر کیسا ہے؟ کیا اس کا تحریر کردہ سین اس نوعیت کا ہے کہ باآسانی عکس بند کیا جا سکے؟ 

٣۔ فلمیں subtitles کے ساتھ دیکھیں

کوشش کریں کہ فلمیں اور ٹی وی شو subtitles کے ساتھ دیکھیں۔اس طرح آپ اپنے سکرپٹ کے مکالمے لکھتے ہوئے آسانی محسوس کریں گے۔ 

٤۔لوگوں کا مشاہدہ کریں

 اپنے اردگرد کے لوگوں کے علم میں لائے بغیر خاموشی سے ان کی حرکات و سکنات کا جائزہ لیں۔دوسروں کی شخصیت اور رویّوں کا باریک بینی 

سے مشاہدہ کرنا کردار نگاری کے عمل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

٥۔پیشہ وارانہ رہنمائی لیں

سکرین رائٹنگ کے موضوع پراکثرمختلف سیمینار منعقد کیے جاتے ہیںجن میں شرکت کر کے آپ سکرپٹ لکھنے کی تکنیک بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

٦۔ کتابیں پڑھیں

کتابیں نہ صرف پڑھیں بلکہ پڑھتے ہوئے یہ بھی نوٹ کریں کہ مصنف نے کردار وں کی شخصیت بیان کرنے کے لیے کیا انداز اپنایا ہے؟ جملوں کی ساخت کیسی ہے؟ منظر نگاری کس طرح کی گئی ہے؟ لیکن یاد رکھیں کہ ناول اور سکرین پلے کے درمیان واضح فرق یہ ہے کہ ناول میں وضاحتی انداز اپنایا جا سکتا ہے جبکہ سکرین پلے میںکرداروں کی حرکات و سکنات اور مکالموں کے ذریعے کہانی ناظرین تک پہنچائی جاتی ہے۔لہٰذا ایک اعلیٰ سکرپٹ کے لیے مکالموں کا جاندار ہونا نہایت ضروری ہے۔

٧۔سکرین رائٹنگ کے موضوع پر کوئی کتاب پڑھیں

سکرپٹ لکھنے کی تکنیک سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس موضوع پر کسی معلوماتی کتاب کا مطالعہ کیا جائے۔ اس سے آپ کو بہت کچھ ایسا سیکھنے کو ملے گا جو سکرپٹ لکھنے کے دوران آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ 

اگر سکرپٹ لکھتے ہوئے الفاظ آپ کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں اور جملے کاغذ پر منتقل کرنا آپ کو مشکل محسوس ہونے لگتاہے تو ان ٹِپس پر عمل کر کے دیکھیں۔ آپ میں لکھنے کی لگن نئے سِرے سے پیدا ہونے لگے گی۔

Loading

Read Previous

جاندار کرداروں کی تخلیق کے ٥ طریقے ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

سکرین رائٹرز  ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!