سکرین پلے کے اوّلین دس بنیادی اصول
ایک سکرین پلے لکھنے میں کئی مراحل پیش آتے ہیں۔ یہ بات ایک زبردست خوش فہمی سے زیادہ نہیںکہ آپ ایک نشست میں ہی اپنا سکرین پلے مکمل کر سکتے ہیں۔
کسی بھی گاڑی کی طرح، سکرین پلے بھی کئی طرح کے پرزوں سے مل کر تکمیل پاتا ہے۔ اس میں ہر پرزے کا اپنی جگہ اور مضبوطی سے فٹ ہونالازمی ہے۔ جس طرح کوئی کار ہزارہا پرزوں کے جڑنے کے بعد کار کی شکل اختیار کرتی ہے بالکل یہی مثال سکرین پلے کی بھی ہے۔ تاہم سکرین کے وہ تمام پرزے ان دس بنیادی بلڈنگ بلاکس میں چھپے ہیں۔ ان تمام بنیادی اصولوں کو مدِّنظر رکھنے کے بعد کوئی شبہ نہیں کہ آپ ایک بہترین سکرپٹ تحریر کر سکتے ہیں۔
(۱) کہانی اور کردار
سکرین پلے کا آغاز زبردست آئیڈیا یا پھر زبردست کردار سے ہوتا ہے یا آپ ان دونوں کو بہ یک وقت بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
(۲) تحریر سے پہلے آڈٹ لائن
کہانی لکھنے سے پہلے اس کا آغازاورانجام آپ کے ذہن میں واضح ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ اپنے سکرین پلے سے کم ازکم پانچ مضبوط نکات کو الگ کر کے لکھئے۔ تاکہ لکھنے کے دوران آپ انہیں بھولے بغیر اچھی طرح سے اُجاگر کر سکیں۔
(۳) تین ایکٹ کا خاکہ
اگرچہ ماہرین کہانی کے تسلسل اور ربط پر زور دیتے ہیں مگر وہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ کہانی میں تین ایکٹ سٹرکچر ضرور ہونا چاہیے۔یعنی آغازکیسا ہے؟ درمیان میں ٹرننگ پوائنٹ کیا ہے اور اس کا اخیرکیسا ہے؟
(۴) اصل آواز
کہانی کامختصراور جامع ہونابہترین چیز ہے۔ایکشن کی وضاحت کے لیے 4 یا اس سے بھی کم سطریں استعمال کیجیے لیکن ایکشن کی آوازجان دار اوربلند ہونی چاہیے۔
(۵) سکرین پلے فارمیٹ
پیشہ ورانہ سکرین پلے فارمیٹ میں صفحات کی تعداد معنی رکھتی ہے۔ سکرین پلے کے صفحات کی معیاری تعداد 100 ہے۔ صفحے کے اطراف میں جگہ خالی چھوڑناضروری ہے تاکہ اس کی متناسب سیٹنگ آنکھوں کو بھلی لگے۔
(۶) آگے کیا ہو گا؟
ہر منظر سے کہانی آگے کی جانب بڑھتی نظر آنی چاہیے ، یہ کام واقعات سے لیں، کرداروں سے لیں یا بہ یک وقت دونوں سے۔
(۷) مناظر کو چھوٹا کیجیے
سکرین پلے میں کہانی کا مناسب انداز میں تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔ کسی بھی ایک سین کو واضح کرنے کے لیے اسے کئی صفحات پر پھیلا دینا غیر ضروری طوالت ہے۔ یہ کام آپ آدھے صفحے پر سمیٹنے کی کوشش کیجیے۔
(۸) مختصرمکالمے
یاد رکھیے کہ فلم بینی ایک بصری تفریح ہے۔ جس میں لمبے لمبے مکالمات کی بجائے کہانی دکھانا زیادہ مناسب ہے۔ لمبے مکالمات اکتاہٹ کا باعث بنتے ہیںلہٰذا انہیں چھوٹا رکھئے۔
(۹) 120 صفحات سے کم
سکرپٹ کا ایک صفحہ سکرین پر ایک منٹ کے برابرلیا جاتا ہے۔ اس کلیے کی روشنی میں دو گھنٹے کے ڈرامہ کے لیے 120 صفحات درکار ہوتے ہیں۔ کامیڈی شو کادورانیہ 90 منٹ تک ہوتا ہے تواس کے لیے 90 صفحات کافی ہیں۔
(۰۱) ایک جملے میں مکمل کہانی
اپنی کہانی کے بارے میں آپ کو اتنا بااعتمادہونا چاہیے کہ اگر کہاجائے کہ ایک جملے میں اپنی کہانی واضح کریں تو آپ بآسانی کر سکیں۔ آپ کا ایک جملہ (one liner)بے حد واضح، جامع اورمضبوط ہونا چاہیے۔