دوست – سو لفظی کہانی

دوست

رمشاجاوید 

 

علی نے پوری طاقت سے بال کو احسن کی طرف پھینکا۔ احسن نے بلا گھمایا لیکن بال اس کے گھٹنے میں آکر لگی، وہ درد سے گھٹنا پکڑے زمین پر بیٹھ گیا۔ 

سب ہی دوست اس کے پاس جمع ہوگئے۔

اب سب منتظر تھے کہ احسن علی سے کس طرح بدلہ لیتا ہے۔ علی بہت فکرمند تھا۔

”معاف کرنا دوست!”

وہ اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولا لیکن احسن مسکر کر کھڑا ہوگیا۔

”کوئی بات نہیں۔” اس نے علی کو گلے لگایا 

”دوستی وہی نبھاسکتا ہے جس کا دل وسیع ہو۔”

٭…٭…٭

 

Loading

Read Previous

چھوٹا کون؟ – سو لفظی کہانی

Read Next

ایک معمولی آدمی کی محبت ۔ افسانہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!