جاندار کرداروں کی تخلیق کے ٥ طریقے ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

جاندار کرداروں کی تخلیق کے ٥ طریقے 

اگر آپ نے ایک بہت اچھیکہانی لکھی ہے لیکن اس کے کردار جاندار نہیں، تو آپ کی کہانی کو وہ مقبولیت نہیں مل پائے گی جو آپ نے سوچی ہے۔ کیونکہ آپ کی کہانی پڑھنے والے یا اسے پردے پر دیکھنے والے، کرداروں کے ذریعے سے ہی اپنی توجہ پوری طرح اپنی کہانی پر ٹکا پائیں گے۔ اس کی بہت سے مثالیں موجود ہیں کہ کس طرح جاندار کرداروں نے ایک غیرعمدہ تحریر میں بھی جان ڈال دی اور اس کے برعکس، ایک نہایت عمدہ لکھی ہوئی سٹوری، غیرجاندار کرداروں کی وجہ سے بری طرح فلاپ ہوگئی۔ اس لیے کرداروں کا جاندار ہونا، کسی بھی کہانی کی مقبولیت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

یہاں کرداروں کو جاندار بنانے کے لیے پانچ طریقے بیان کیے جارہے ہیں جن کو آزما کر آپ اپنے کرداروں کو نہایت مؤثر اور جاندار بناسکتے ہیں۔

-1اپنے کردار کو دلکش بنائیں:ـ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی فلم یا ڈرامہ کو پوری توجہ سے دیکھیں، تو آپ کو اپنے کرداروں کو اتنا دلکش بنانا ہوگا کہ دیکھنے والے اپنی توجہ ہٹا نہ سکیں۔ کچھ سکرین پلے رائٹرز اسی نقطے کو کسی فلم کے مقبول یا فلاپ ہونے کی وجہ مانتے ہیں۔ بغیر جاندار کردار کے، آپ ناظرین کو متوجہ نہیں کرسکتے۔ کچھ سکرین رائٹرز کرداروں کو جاندار بنانے کے لیے ولن کو غیرمعمولی شخصیت کا مالک دکھاتے ہیں تاکہ مرکزی کردار اس سے لڑتے ہوئے خودبخود جاندار لگے کیونکہ عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ بڑی برائی سے لڑنے والا، اس سے بھی بڑا اور غیرمعمولی ہوگا۔ اور یہی چیز دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ اس طرح کے کردار تخلیق کرنے کے کئی راستے ہیں۔ مثلاً کچھ رائٹرز مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ اتنے جاندار دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے ان سے نظر ہی نہیں ہٹا پاتے۔اس کی ایک انتہائی اعلیٰ مثال انگریزی فلم The Inglorious Basterds کا مرکزی ولن ہے جو صرف اپنے مکالموں اور منفرد جسمانی حرکات و سکنات کی وجہ سے ایک بے حد ظالم اور خوف ناک کردار کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

-2حقیقت پر مبنی خصوصیات کا حامل دکھانا:ـ

آپ کے سکرپٹ میں مرکزی کردار جتنا حقیقت پر مبنی خصوصیات کا حامل ہوگا، اسی قدر دیکھنے والے اس کی طرف متوجہ ہوں گے کیوں کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان ہمیشہ اس چیز کی طرف راغب ہوتا ہے جو وہ عملی طور پر قبول کرلے۔ مثال کے طور پر ایک کردار جسے آپ جنگجو دکھا رہے ہیں، تو اپنی لڑائی میں وہ جتنے ایکشنز حقیقت سے قریب تر ہوکر دکھا پائے گا، اتنا ہی اسے سراہا جائے گا۔

اس طرح کی کردار نگاری کرنا کسی سکرپٹ کے مقبول ہونے کا ایک اہم جزو ہے۔ کیوں کہ حقیقت سے قریب تر کردار آپ کی کہانی کو ایک حقیقی کہانی بنا کر دکھائے گا۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں، وہ لکھ لیں۔ اس طرح سکرین پلے بناتے وقت کرداروں کو خصوصیات دینے میں آپ کو زیادہ مشکل نہیں ہوگی۔

-3اپنے کردار کو آپ کے لیے فیصلہ کرنے دو:ـ

اگرچہ کسی بھی کہانی کو لکھنے سے پہلے آپ کے ذہن میں اس کی ساخت پہلے سے ہی واضح ہونی چاہئے لیکن کہانی کے درمیان میں آپ کو کردار کے اعتبار سے کچھ چیزیں قدرتی طور پر ان پر چھوڑ دینی چاہئیں اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ آپ اپنے کرداروں کو فیصلہ کرنے کی صلاحیت خود دیں۔ بجائے اس کے آپ کرداروں کو سب کچھ اور ہر چیز پہلے سے بتا دیں۔کچھ ایکشنز سین کی مناسبت سے کرداروں پر بھی چھوڑ دینا چاہئے۔ یہ وہ عوامل ہیں جن کو کسی بھی سکرپٹ کی مقبولیت کے لیے ایک اہم گُر مانا جاتا ہے۔ اس طرح کے عوامل سے کئی کہانیوں کو کامیابی سے ہمکنار ہوتے دیکھا گیا ہے۔

کوئی بھی کہانی لکھتے وقت، یہ ضرور سوچیں کہ آپ کا کردار اس صورتِ حال میں کیسے عمل یا ردِعمل دے گا۔ یہ نا سوچیں کہ کسی اور کہانی میں اس صورتِ حال میں فلاں کردار نے کیا کیا تھا، بلکہ اپنے کردار کا فیصلہ خود کریں، اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یقینا آپ ایک اچھی کہانی کا سکرین پلے جاندار بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کا کردار بازار گیا تو وہاں کیا خریدے گا، سگریٹ کی بُو اس کے حواس پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے، کیا چیزیں اسے پسند ہیں اور کن چیزوں کو وہ پسند نہیں کرتا وغیرہ وغیرہ۔ لہٰذا اپنی کہانی اور اس کے کرداروں کا بغور جائزہ لے کر سکرین پلے لکھیں… اگر آپ ایک اچھا سکرین پلے لکھنا چاہ رہے ہیں تو یہ ایک بار میں ممکن نہیں، آپ کو اسے بار بار دیکھنے کی ضرورت پڑے گی۔ لہٰذا اس کام میں احتیاط برتیں۔

-4اپنے کردار وں کو موثر مکالمے دیں:ـ

مکالمے کسی بھی کردار کو جاوداں یا فنا کرتے ہیں۔یہ بات صرف آپ کے مرکزی کردار پر ہی نہیں، بلکہ تمام کرداروں پر لاگو ہوتی ہے۔ مکالموں میں الفاظ کا چنائو اور لہجہ ہی وہ چیز ہے جو دیکھنے والوں کو بتاتا ہے کہ کردار کا تعلق کس طبقے سے ہے، تعلیم کتنی ہے، کس علاقے سے تعلق ہے وغیرہ وغیرہ۔

یہ یاد رکھا جانا چاہیے کہ اچھے مکالموں کا مطلب الفاظ کی کثرت نہیں۔ آپ کا کردار کم گو بھی ہوسکتا ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کے کردار کے جتنے بھیمکالمے  ہوں، وہ نہایت مؤثر ہوں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کا کوئی کردار بڑا دانا ہو اور کوئی بلاوجہ باتونی، لیکن مکالمے لکھتے وقت ان کے معیار کا بھرپور خیال رکھا جائے۔ کردار اگر اپنے مکالمے  خود ادا کریں تو یہ سونے پہ سہاگہ ہے۔ کچھ سکرین پلے رائٹرز کی یہ  بڑی خامی ہے کہ وہ تمام کرداروں کیمکالمے  ایک ہی طریقے سے لکھتا ہے۔ جبکہ خاصیت یہ ہے کہ آپ اپنے تمام کرداروں کے مکالمے ان کے مزاج کے حساب سے ترتیب دیں۔

5۔ایک اداکار کی طرح سوچیں اور اپنے کرداروں کو ایک نقطۂ نظر دیں:ـ

اداکار ہمیشہ اپنے نقطہ نظر کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ان کو کردار نبھانے کے لیے ہمیشہ حوصلے کی ضرورت رہتی ہے۔ وہ ہمیشہ یہ ہی سوچتا ہے کہ اس کے ایک عمل کے پیچھے کون سا نقطۂ نظر کار فرما ہے اور ان کو یہ نقطۂ نظر سکرین رائٹرز فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کا کردار نہایت مؤثر ہو تو آپ کو ہر عمل کے لیے اپنے کردار کو ایک نقطۂ نظر دینا ہوگا۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ سکرین پلے میں یہ سب واضح کریں۔ ایک کردار جس کا نقطہ نظر واضح ہے اور وہ ہر کام ایک خاص سوچ کے مطابق کرتا ہے، تو وہ ناظرین کو زیادہ دیر تک اپنے حصار میں رکھ سکتا ہے۔

بعض اوقات سکرین رائٹرز اپنے کرداروں کو ایک خاص نقطۂ نظر نہیں دے پاتے اور نتیجتاً وہ ایک اچھا سکرین پلے لکھنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا اس نقطے پر خاص غور و فکر کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Loading

Read Previous

کامیابسکرپٹ لکھنے کے چھے گُر  ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

غیر تحریری لوازمات سے تحریر کے عمل کو کار آمد بنائیں ۔ سکرپٹ ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!