بدگمانی ۔ سو لفظی کہانیاں

سو لفظی کہانیاں

بدگمانی

فائزہ واجد

”وہ دیکھو! یہ تو کوئی خطرناک کیڑا لگتاہے؟” احمد خوف سے بولا۔

”یہ تو بہت خوفناک ہے، جیسے کئی باریک سانپ آپس میں لپٹے ہوں۔”

احسن نے حیرت سے کہا۔

”یہ حرکت نہیں کر رہا،آؤ قریب سے دیکھتے ہیں۔” احمد نے کہا۔

جب دونوں قریب گئے تو وہ مٹی سے اَٹا اون کا گولا تھا۔ وہ شرمندگی سے ہنسنے لگے۔

”دوستو! بالکل اسی طرح ہم کسی انسان کے متعلق، کوئی بھی بات کہہ دیتے ہیں۔

بدگمانی کرتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

ہمیں چاہیے ہمیشہ مثبت سوچیں اور زندگی کے رنگوں سے خوشیاں کشید کریں۔” احسن نے کہا۔

٭…٭…٭

Loading

Read Previous

آہ – سو لفظی کہانی

Read Next

بھوک – سو لفظی کہانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!