سو لفظی کہانی
بھوک
سیدہ رابعہ غرشین
ماہا کے پیٹ میں روز درد رہتا تھا۔ ٹیچر دوائی دے کر ڈاکٹر کے پاس جانے کی تلقین کرتی… مگر اگلے دن پھر وہ درد سے رو رہی ہوتی…
آج میں نے اسے اپنے ساتھ لنچ کرنے کی پیشکش کی۔
امی کے ہاتھ کا بل والا پراٹھا دیکھ کر اس کی آنکھیں چمک اٹھیں، مگر اپنا بھرم قائم رکھنے کے لیے کھانے سے انکار کردیا۔
بہت اصرار کرکے میں اسے کھانے پر راضی کیا۔
معمول سے ہٹ کر ایک کام ہوا تھا آج… اس کے پیٹ میں درد نہیں ہوا۔
تب مجھے پتا چلا یہ درد پیٹ کا نہیں بھوک کا درد تھا۔
٭…٭…٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ الف نگر انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں نیکی سیریز