کہانی بیان کرنے کے چند اہم اصول
ہم میں سے جو لوگ بھی Animation فلمیں دیکھ چکے ہوں گے وہ بہ خوبی واقف ہونگے کے ان فلموں میں کس طرح آسان اور عمدہ طریقے سے کہانی کو بیان کیا جاتا ہے بلکہ صرف Animation فلموں میں ہی نہیں مزاحیہ اور غمگین فلموں میں بھی آج کل کہانی نہایت عمدگی سے بیان کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں جب معروف لکھاری Emma Coals سے ان کی کہانی بیان کرنے کے اصول پوچھے گئے تو انہوں نے درج ذیل اصول بیان کیے۔
1۔ کہانی میں سنسنی اور تنازعہ کا اضافہ کریں
پڑھنے والوں کو کہانی کے اندر مشغول کرنے کے لیے تنازعہ اور سنسی بہت اہم ہیں۔ اپنے کردار کو آسانی اور سکون کے دائرے سے نکال کر تلخی اور مشکل سے گزارنا ہی سب سے اہم راز ہے جو ایک کردار کو یاد گار اور کامیاب بناتے ہیں۔ کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے سنسنی اور تنازعہ کا اضافہ کرنا بہت اہم ہیں۔ تنازعہ کہانی کا دلچسپ بناتا ہے اور تجسس اور سنسنی پڑھنے والوں کو جکڑ رکھتی ہے۔ اپنے کردار کو تصادم سے اور اَن جانے راستوں سے گزارنا ہی ایک کامیاب کہانی کی نشانی ہے۔
کہانی بیان کرنے کے چند اہم اصول
یہ ضروری نہیں کے کہانی کا اختتام خوش آئند ہو۔ کہانی کا اختتام کرنا بھی ایک لکھاری کی بہت بڑی خوبی ہے۔ کھڑا پانی بھی بدبو دیتا ہے، تو یہ ایک لکھاری کی زمین داری ہے کہ وہ کہانی کو اختتام پذیر کرکے اگلی سیڑھی چڑھے۔
کہانی بیان کرنے کے چند اہم اصول
کہا جاتا ہے کہ لکھاری ہاتھ سے نہیں دل سے لکھتا ہے۔ تو ایک لکھاری وہی لکھتا ہے جو اس کا دل چاہتا ہے۔ تو ایک لکھاری کو اپنے دل میں جھانک کریہ جان لینا چاہیے کہ وہ آخر کیوں یہ کہانی بیان کرنا چاہ رہا ہے اور یہی وہ راز ہے۔ جسے جان کر وہ اپنی کہانی کو اور عمدگی سے بیان کرسکتا ہے۔
4۔ کہانی کا معائنہ کر کے، اور بہتر بنایا جائے
کہانی کامیاب بنانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کہانی لکھنے کے بعد کہانی کو مزیدپڑھا جائے اور جو چیزیں اور بہتر ہوسکتی ہیں انہیں اور بہتر بنایا جائے۔اس کے لیے ہو سکتا ہے آپ کو کئی مرتبہ کہانی کو تبدیلی کے مراحل سے گزارنا پڑے۔ اس مرحلے میں دل بڑا کر کے ضروری تبدیلیاں کرنا ہی ایک بہترین لکھاری کی نشانی ہے۔
5۔ کہانی کا مفہوم اور الفاظ کا چناؤ
الفاظ انمول ہوتے ہیں تو ایک لکھاری کو اپنے الفاظ ضائع ہونے سے بچانے چاہیے۔ کہانی ختم کرنے کے بعد اسے ضرور ایک مرتبہ پروف ریڈکر لینا چاہیے تاکہ بے مقصد الفاظ کا استعمال کم کیا جائے۔ یہی وہ طریقہ ہے۔ جس سے کہانی کو Efficent بنایا جاسکتا ہے۔
٭…٭…٭