کامیاب سکرین پلے کے دس اجزائ: لگاؤ/شوق  ۔ سکرین پلے ۔ کمرشل رائٹنگ

کامیاب سکرین پلے کے دس اجزائ: لگاؤ/شوق

اگر آپ ایک پیشہ ور سکرین رائٹر بننے کا تہیہ کرچکے ہیں تو اس کے لئے آپ کا لگاؤ ایک بنیادی جزو ہے، جب آپ سکرین پلے یا کہانی کے لئے موضوع چنیں تب آپ کے اندر لگاؤ ہونا چاہیے، جب آپ سکرین پلے لکھیں تب آپ کے اندر لگاؤ ہونا چاہیے، جب آپ اس کو مکمل کریں تب آپ کے اندر مکمل لگاؤ ہونا چاہیے اور سب سے اہم اگر آپ اپنے آئیڈیا کو مارکیٹ میں جاکر بیچیں تب آپ کے اندر لگاؤ لازمی ہونا چاہیے۔

بہت سے پروڈیوسر اور ایجنٹس ان رائٹرز کو ڈھونڈ تے ہیں جن کو اپنے کام پر پورا بھروسہ ہوتا ہے اور جن کا خیال ہوتا ہے ” یہی وہ سب کچھ ہے جو میں کہنا یا لکھنا چاہتا تھا” ، اگر ان کے اندر یہ جذبہ موجود ہوگا تب وہ یقینی طور پر ایک کامیاب ٹیلی ویژن یا مووی رائٹر بن سکتے ہیں۔

اگر آپ کے اندر لگاؤ اور شوق ہوگاتو آپ کو آپ کے اس کولیگ کے اوپر فوقیت حاصل ہوگی جس کا سکرین پلے بھلے آپ کے جتنا ہی اچھا ہو یا آپ سے بھی بہتر ہو لیکن اس کے اندر کام کرنے کا جذبہ نہ ہو، یا پھر وہ اپنا کام دوسروں کے سامنے پیش نہ کرسکے۔اس کے علاوہ شوق یا لگاؤ کی وجہ سے اکثر اوقات آپ اس پریشانی سے آزادی حاصل کرلیتے ہیں، جو آپ کو دوسروں کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے یا اپنی چیز مارکیٹ میں بیچنے کے لئے جھیلنی پڑ سکتی ہے، کیونکہ آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ کا کام بہترین ہے!

یاد رکھیں، ہر سکرین پلے ایک الگ پراجیکٹ ہے، ایک معاہدہ جو بہت سے لوگوں کو کامیابی کے راستہ پر لگا سکے، صرف آپ کو نہیں۔ تو آپ جب بھی کوئی نئی چیز لکھنا شروع کریں تو آپ کے اندر اس کام کے لئے ایک لگاؤ اور ایک جذبہ ہونا چاہیے۔ صرف اس ہی صورت میں آپ اپنا کام پرجوش طریقے سے دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔

Loading

Read Previous

کہانی کی ساخت  ۔ سکرین پلے ۔ کمرشل رائٹنگ

Read Next

کرداروں کے جذبات قاری تک پہنچانے کے 3 طریقے  ۔ سکرین پلے ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!