نیکی سیریز
پہلا روزہ
انعم توصیف
وہ کمرے میں گیا اور جلدی سے دروازہ بند کرلیا۔ اس کا گلا سوکھ رہا تھا اور ہونٹ خشک ہورہے تھے۔اس نے دروازے کی طرف دیکھا اور اپنا ہاتھ جگ کی طرف بڑھادیا۔ آج اس نے پہلا روزہ رکھا تھا۔ پیاس برداشت کرنا اس کے لیے مشکل ہوتا جارہا تھا۔
کسی کو بھی پتا نہیں چلے گا۔ اس نے سوچا۔
روزہ اللہ کے لیے ہے۔ اس کا اجر اللہ ہی دے گا۔ اللہ ہمیں ہر پل دیکھتا ہے۔
امی کے کہے الفاظ اس کو یاد آے اور اس نے شرمندگی سے سر جھکا لیا۔
٭…٭…٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ الف نگر انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں نیکی سیریز