سزا
روبینہ عبد القدیر
کرکٹ کھیلتے ہوئے زید اور بکر کا جھگڑا ہوگیا۔
زید نے بکر کے بال کھینچے اور گالی دے ڈالی۔
بکر نے بدلہ لینے کے لیے ہاتھ اٹھایا تو اسے فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم یاد آیا:
“اللہ تعالی معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔” بکر نے زید کو معاف کر دیا اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔
دوسرے روز زید کرکٹ کھیل رہا تھا، گیند اس کے پیٹ پر لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔
بکر نے صبر کیا تھا اس کے بدلے اسے ڈھیروں نیکیاں ملیں اور زید کو غصہ کرنے پر اللہ کی طرف سے سزا مل گئی۔
٭…٭…٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ الف نگر انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں نیکی سیریز