نیکی سیریز
بہترین کھانا
رمشا جاوید
وقار پچھلے کئی گھنٹوں سے گلی میں موجود اس مزدور کو دیکھ رہا تھا جو روزے کی حالت میں سخت دھوپ میں بیٹھا اینٹیں جوڑ رہا تھا۔
”اوہو بیچارے روزے میں بھی اتنی سخت دھوپ میں کام کررہے ہیں۔” علی بھیا کو کمرے میں آتا دیکھ کر وقار افسردگی سے بتانے لگا۔
”میرے بھائی یہ وہ لوگ ہیں جو سارا دن محنت مشقت کے بعد کچھ پیسے کماکر گھرجاتے ہیں اور اپنے کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کے اپنے کھانوں میں انہیں شریک کریں۔ کیونکہ آپ کا فرمان ہے” بہترین کھانا وہ ہے جس کو کھانے والے زیادہ ہوں۔ ”علی بھیا کی بات پر وقار کچن کی طرف بھاگا تاکہ امی کو زیادہ افطاری بنانے کا کہ سکے آخر اسے بھی اپنے پیارے نبی کے فرمان پر عمل کرنا تھا۔”
٭…٭…٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ الف نگر انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں نیکی سیریز