بدگمانی
ثنا واجد
رانیہ مسز مجید کی دعوت پر ان کے گھر قرآن خوانی کے لیے گئی تھی۔ اس کی نگاہوں کا مرکز وہ خوب صورت لڑکی تھی جو گھر میں داخل ہونے کے بعد خاموشی سے ایک جانب بیٹھ گئی تھی۔ سب خواتین باتیں کرنے میں مشغول تھیں۔ کبھی کبھی وہ ساتھ بیٹھی خواتین سے بھی کوئی بات کرلیتیں لیکن وہ لڑکی مسلسل خاموش تھی۔ وہ سپارہ پڑھ رہی تھی نہ ہی کسی سے بات کررہی تھی۔
قرآن خوانی کے بعد سب خواتین دعا کرنے لگیں لیکن تب بھی وہ مسلسل کسی ایک نقطے پر گھورتی رہی، پھر اچانک چونک کر سب کی طرف دیکھا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیے۔ وہ مسلسل اس خوب صورت لڑکی کا جائزہ لے رہی تھی۔
جب رانیہ جانے کے لیے اٹھی تو اس نے دیکھا، وہ ہی خوب صورت لڑکی کھڑی مسز مجید سے اشاروں کی مدد سے باتیں کررہی تھی۔
٭….٭….٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں