ابتدائیہ بہتر بنانے کے راہ نما اصول ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

ابتدائیہ بہتر بنانے کے راہ نما اصول

 

ہمارے قارئین اس بات سے بہ خوبی آشنا ہیں کہ کسی کہانی کا ایک مضبوط ، مربوط اورچونکا دینے والاابتدائیہ کس قدر اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر کسی بھی کہانی یا ناول کے ابتدائی چند صفحات قاری کے ذہن پر اچھا تاثر ڈالنے میں ناکام رہیں تو وہ کبھی بھی مقبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔ پڑھنے والے بالعموم ایسی کہانیاں مکمل پڑھے بغیر ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ کی تحریر کا آغاز ہی اس قدر زبردست ہونا چاہیے کہ وہ قارئین کو اپنے سحر میں جکڑ لے اور قاری کو ایک ہی نشست میں آپ کی کہانی مکمل کر نے پر مجبور کر دے۔

 

کہانی کے ابتدائیے کو بہترین بنانے کے لئے چند باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے:

 

٭جان دارر ابتدائیہ

 آغازہی سے پلاٹ میں بہا¶ ہونا چاہئے۔ بوریت کا باعث بننے والی غیر ضروری تفصیلات سے گریز کریں۔ کہانی کے ان اجزاءکو کھل کر بیان کریں جو قارئین کی دل چسپی کا باعث ہوں۔ ابتداءمیں کوئی اصلاحی سبق دینے کی قطعاً کوشش نہ کریں۔ علاوہ ازیں کہانی کے کسی بھی حصے سے کوئی ایسا منظر منتخب کریں جسے پڑھنے کے بعد قاری کے سامنے کہانی پوری طرح نہ کھلے لیکن قاری کے ذہن میں ایک تجسس ضرور جنم لے۔ پھر کہانی کے ابتداءہی میں وہ حصہ لگا دیں اور باقی کہانی ایک بہا¶ کے تحت ترتیب دیں۔کہانی کا آغاز اس قدر پیچیدہ مت کیجئے کہ قاری بُری طرح اُلجھ جائے اور کچھ سمجھ ہی نہ پائے۔ ایک کہانی کا مقصد تھکے ہوئے ذہنوںکو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔اگر آپ قاری کے ذہن کو مزید تھکا دیں گے توقاری آپ کی تحریر کو ادھورا چھوڑ دے گا کیوں کہ اچھا پڑھنا اور اپنے ذہن کو سکون دینا قاری کی پہلی ترجیح ہے۔

 

٭مکالمات میں جاذبیت

اگر ابتداءہی سے کہانی میں موجود مکالمات بہت طویل ہیں تو کہانی قاری پر اچھا اثر ڈالنے میں ناکام رہے گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تحریر کو قارئین کی طرف سے پسندیدگی کی سند ملے تو مکالمات کو بہتر بنائیے۔ آپ کے مکالمات جس قدر مختصر اور دل چسپ ہوں گے، اتنا ہی جلد قارئین کے دل میں گھر کر لیں گے۔

 

  • ٭ مسحور کن منظر نگاری

قارئین کی ادبی اور علمی حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے منظر نگاری کے لئے الفاظ کا چنا¶ کریں۔ مشکل الفاظ و تراکیب کے استعمال سے گریز کریں۔جس قدر آسان پیرائے میں آپ کہانی لکھیں گے، آپ کے قارئین کی تعداد میں اسی قدر اضافہ ہو گا۔ بہ صورتِ دیگر آپ کو صرف اسی طبقے میں پڑھا جائے گا جو اردو پر کمالِ مہارت رکھتا ہے اور ایک عام قاری میگزین کی ورق گردانی کرتے ہوئے آپ کی تحریر کو نظرانداز کر دے گا۔

 

Loading

Read Previous

قرنطینہ ڈائری ۔ اٹھارواں دن

Read Next

فکشن کی بنیادی اقسام ۔ فکشن ۔ کمرشل رائٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!