سو لفظی کہانی
آہ
محمدطلحہ ارشاد
آج جنازہ گاہ جاتے ہوئے کافی عرصے بعد اس سے ملاقات ہوئی، تو میں نے اس کو اپنے قریبی دوست کے فوت ہونے کی خبر دی اوربتایا کہ ابھی چھ بجے جنازہ ہے۔ قلت وقت کی وجہ سے میں اسے جنازہ گاہ کی طرف لے گیا اور اس کی تعلیم کے متعلق پوچھا تو وہ کھنگارتے ہوئے بولا: پی ایچ ڈی کرلی ہے۔ اب یونیورسٹی میں لیکچرار ہوں۔ اتنے میں ہم جنازہ گاہ پہنچ گئے، میت کاچہرہ دیکھنے کے بعد وہ مجھے ایک طرف لے گیا اور دھیمی آواز میں سوال کیا: بھائی! جنازے میں کتنی رکعات ہوتی ہیں؟
٭…٭…٭
Tags: Alif Kitab novels Read online umera Ahmed write online اردو اشتیاق احمد الف کتاب الف کہانی الف لیلہٰ داستان ۲۰۱۸ الف نگر انسپیکٹر جمشید سیریز انہیں ہم یاد کرتے ہیں باجی ارشاد سلسلہ وار ناول شریکِ حیات عمیرہ احمد قرنطینہ ڈائری کہانیاں نیکی سیریز