شاہین قسط ۲ ”سانپ اور سپیرے” – عمیرہ احمد
شاہین قسط ۲ ''بسانپ اور سپیرے'' - عمیرہ احمد وہ تینوں بیک وقت فریز ہوگئے تھے۔ یوحنّا نے آئس کریم کھاتے ہوئے رُک کر جیسے تسلی کرنے والے انداز میں
عمیرہ احمد کے لازوال کردار شاہین ایک
الف کتاب نے ان ہی کہانیوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
”ورق سے آگے“ یعنی ڈیجیٹل کی دنیا میں بہت سی نئی چیزیں اور ٹرینڈز متعارف کروانے کے بعد اشتیاق احمد کی لازوال ”انسپکٹر جمشید سیریز“ ڈیجیٹل دنیا میں پڑھنے والوں کے لیے ایک خوشگوار احساس ہو گا۔
سنسنی خیزی اور سسپنس سے بھرپور یہ ناولز جلد ہی آپ لوگ ٹی وی اور کمپیوٹر سکرینز، آڈیوبکس، کارٹون سیریز اور اینی میشن کے ذریعے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی دیکھ سکیں گے۔ کتابوں میں چھپے کرداروں کو سکرین پر پہلی بار دیکھنا، یقینا ایک منفرد تجربہ ہو گا۔
شاہین قسط ۲ ''بسانپ اور سپیرے'' - عمیرہ احمد وہ تینوں بیک وقت فریز ہوگئے تھے۔ یوحنّا نے آئس کریم کھاتے ہوئے رُک کر جیسے تسلی کرنے والے انداز میں
اشتیاق احمد بچوں کے جاسوسی ناولوں کا ایک بے حد بڑا نام ہے، ان کا تعلق جھنگ شہر سے تھا اور ان کے لکھے گئے ناول بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں مقبول تھے۔ انہوں نے آٹھ سو سے زائد ناول لکھے جو اردو زبان اور کسی اور زبان میں کسی مصنف کے ہاتھوں لکھے گئے ناولوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔انہوں نے اپنا تحریری سفر بچوں کے لئے کہانیاں لکھنے سے آغاز کیااور اپنا پہلا ناول ١٩٧٣ء میں لکھا۔ ان کی مشہور ترین سیریز انسپکٹر جمشید سیریز ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے انسپکٹر کامران سیریز اور شوکی برادرز کے ناولز بھی لکھے لیکن انسپکٹر جمشید سیریز کو قارئین میں بے حد پذیرائی ملی۔
انسپکٹر جمشید سیریز ایک جاسوس انسپکٹر جمشید اور ان کے تین بچوں محمود، فاروق اور فرزانہ کے گرد گھومتی ہے جو بڑے سے بڑے جرم کو اپنی ذہانت اور سوجھ بوجھ سے حل کرلیتے ہیں۔ ان کرداروں کے علاوہ خان رحمان اور پروفیسر داؤد (انسپکٹر جمشید کے دوست) بھی ان کی اکثر تحاریر میں موجود ہوتے ہیں۔ تینوں بچوں میں سب سے زیادہ ہوشیار محمود ہے جو ایک طرح سے ان تینوں کا لیڈر بھی ہے ، فاروق کا ذہن کافی تیز چلتا ہے اور وہ کافی چلبلا سا ہے اور فرزانہ کو ان تینوں میں سب سے پہلے خطرے کی بو محسوس ہوجاتی ہے۔
اشتیاق احمد کی تحاریر زیادہ تر حب الوطنی اور مذہبی رواداری پر محیط ہوتی ہے اور وہ اپنی تحاریر کے اندر ہمیشہ کسی نہ کسی حدیثِ نبوی ۖ کا حوالہ ضرور دیتے تھے۔کہانی کے شروع میں ‘دو باتیں’ میں وہ اکثر اپنی آنے والی کسی تحریر کے حوالے سے ذکر کرتے تھے اور اکثر ان کی دو باتوں کی شروعات اس جملے سے ہوتی تھی ” باتیں تو شروع کرچکا، اب آگے کیا خاک لکھوں گا؟” ۔ ان دو باتوں کا مقصد لوگوں کو اطلاع فراہم کرنا اور محظوظ کرنا ہوتا تھا۔
اشتیاق احمد کا انتقال ٢١٠٦ء میں ہوا اور انتقال سے کچھ عرصہ پہلے ہی ان کا آخری ناول ” عمران کی واپسی” شائع ہوا تھا جو لوگوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔
شاہین کے پانچ انمول کردار ،
انسپکٹر جمشید محکمہ خفیہ پولیس کے سب سے مشہور انسپکٹر ہیں۔ انہیں جو کیس بھی دیا جاتا ہے وہ اسے حل کر کے چھوڑتے ہیں۔ محکمے کے تمام آفیسرز ان کا لوہا مانتے ہیں۔ رشوت سے کوسوں دور بھاگتے ہیں۔ قانونی معاملات میں بہت سخت ہیں۔ بڑی سے بڑی سفارش کی بھی پروا نہیں کرتے۔
ملک کے صدر بھی ان کی وطن کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس لیے انہیں خصوصی اجازت نامہ دیا ہوا ہے۔ اس اجازت نامے کی رو سے وہ ملک بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی جگہ بغیر وارنٹ کے تلاشی لے سکتے ہیں۔ لیکن انسپکٹر جمشید وہ اجازت نامہ بس خاص خاص مواقع پر ہی استعمال کرتے ہیں۔
محمود انسپکٹر جمشید کا سب سے بڑا بیٹا ہے۔ وہ بے حد ذہین، پھرتیلا اور فوری طور پر ایکشن کے لیے تیار رہنے والا لڑکا ہے۔ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے حواس قابو رکھ کر دشمن کی سکیم سمجھنا اس کی خوبی ہے۔ جب کسی کام کے لیے تیار ہو جائے تو پھر ڈٹ جاتا ہے۔ اس کا خاص ہتھیار جوتے کی ایڑی میں چھپا چاقو ہے۔
فاروق، محمود کا چھوٹا بھائی ہے۔ یوں تو کام سے جی چراتا ہے لیکن کسی کام میں پڑ جائے تو پھر اس کی پھرتی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ اس کے مزاج کی خوبی اس کی شوخی اور ظرافت ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی چٹکلے چھوڑنے سے باز نہیں آتا۔ کئی پرخطر مقامات پر بھی اس کی یہ طبیعت آپ کو دیکھنے کو ملے گی۔ درختوں اور پائپوں پر بندروں کی سی تیزی سے چڑھ جانا اس کی خاصیت ہے۔
فرزانہ فاروق سے ایک سال چھوٹی ہے۔ وہ بلاکی ذہین اور معاملہ فہم ہے۔ کسی بھی کیس کے لیے وہ زبردست ترکیبیں نکالتی رہتی ہے اور کافی سارے کیسز اس کی ترکیبوں سے ہی حل ہو جاتے ہیں۔ اس کے سننے اور چیزوں کو محسوس کرنے کی صلاحیت حیرت انگیز حد تک تیز ہے۔
فاروق، محمود کا چھوٹا بھائی ہے۔ یوں تو کام سے جی چراتا ہے لیکن کسی کام میں پڑ جائے تو پھر اس کی پھرتی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ اس کے مزاج کی خوبی اس کی شوخی اور ظرافت ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی چٹکلے چھوڑنے سے باز نہیں آتا۔ کئی پرخطر مقامات پر بھی اس کی یہ طبیعت آپ کو دیکھنے کو ملے گی۔ درختوں اور پائپوں پر بندروں کی سی تیزی سے چڑھ جانا اس کی خاصیت ہے۔
Inspector Jamshed Series – Copyrights – Alif Kitab Publications