الف سکرپٹس:

الف سکرپٹ، ادارہ الف کتاب کا ایک اہم شعبہ ہے۔ ہمارا مقصد نئے لکھاری تلاش کرنا اور نامور لکھاریوں کے زیر تربیت ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اب تک ہم بہت سے نئے لکھاریوں کو متعارف کرواچکے ہیں۔الف سکرپٹس میں ہم نے ہمیشہ معیاری رائٹرز کو ترجیح دی ہے اور ہمارا مقصد نئے لکھنے والوں کو موقع دینا ہے۔ ہمارے اب تک آن ایئر ہونے والے پراجیکٹس جن لکھاریوں نے لکھے ہیں ان میں سے زیادہ تر تعداد نئے لکھنے والوں کی ہے جنہوں نے آج سے پہلے کبھی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لئے کوئی پراجیکٹ نہیں لکھا ہے۔

ہمارے آنے والے پراجیکٹس: 

تمہارے حسن کے نام بھی آپ بہت جلد A Plus پر دیکھ سکیں گے، جس کو تحریر کیا ہے سارہ قیوم نے۔

اس کے علاوہ ڈائجسٹ رائٹر 2 ایک نئے رنگ کے ساتھ بہت جلد آپ لوگوں کی سکرین پر پیش ہونے جارہا ہے جس کو تحریر کیا ہے مدیحہ شاہد نے۔

تصویر، ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کی زندگی محض ایک تصویر نے بدل دی تھی، بہت جلد آپ لوگوں کے سامنے سکرین پر پیش کیا جائے گا۔ اس کو تحریر کیا ہے میمونہ صدف نے۔

ہماری پالیسی: 

الف سکرپٹس کی ٹیم نئے اور اچھوتے آئیڈیاز کو ہمیشہ کھلے دل سے خوش آمدید کہتی ہے لیکن ساتھ ہی ہمیں ایسے آئیڈیاز درکار ہوتے ہیں جو theme based ہوں ، ہماری ٹیم آپ کا ون لائنر موصول ہونے کے تین ہفتے کے اندر اندر آپ کو اپنے فیڈ بیک سے آگاہ کردے گی۔

ہم لوگ ڈیجیٹل میڈیا،ڈرامہ سیریل اور ٹیلی فلمز کے لئے رائٹرز سے سکرپٹ تحریر کرواتے ہیں اور ان کی اس حوالے سے مدد بھی کرتے ہیں تو اگر آپ کے پاس بھی ڈیجیٹل سیریز، ڈرامہ سیریل یا ٹیلی فلم کا کوئی ون لائنر یا آئیڈیا موجود ہے تو آپ ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔

رابطہ کرنے کا طریقہ : 

اگر آپ الف سکرپٹس کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا اپنی کوئی تحریر یا ون لائنر ہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمارے کراچی یا لاہور آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں یا اس ای میل ایڈریس پر اپنا ون لائنر بھجواسکتے ہیں۔

لاہور آفس

House No. 1-.B, White House, Lane 2, Zaman Park, Sundardas Road, Lahore

Email Address: scripts@alifkitab.com

نیکی کا سکہ

الف سکرپٹس کے تحت پہلا پراجیکٹ رمضان سپیشل منی سیریز ”نیکی کے سکے ” تھا جو 2016 میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے نشر ہوا تھا۔ اس منی سیریز کے رائٹر محمد فہیم عالم تھے۔

باجی ارشاد

الف سکرپٹس کا دوسرا پراجیکٹ سوپ سیریل ” باجی ارشاد” تھا جو ٢٠١٦ء میں ہی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے شروع ہوا تھا، اور اس کو تحریر کیا تھا سارہ قیوم نے۔ یہ کہانی تھی ایک ایسی عورت کی جس کے پاس ہر کسی کے مسئلے کا حل چٹکی بجا کر موجود ہوتا ہے، اپنی زندگی میں بہت سی تکالیف کے باوجود کبھی کوئی شکوہ اُس کی زبان پر نہیں آیا

بےبی

الف سکرپٹس کا ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر اس کے بعد چلنے والا تیسر ا پراجیکٹ سوپ سیریل ”بے بی” تھا جو ٢٠١٧ء میں شروع ہوا تھا اور جس کی رائٹر میمونہ صدف تھیں۔یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے پیار کے نام پر دھوکہ کھایا، اور جب وقت نے پلٹا کھایا تو اس نے اس ہی شخص کے ساتھ انتقام لیا۔

امرت اور مایا

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر الف سکرپٹس کا چوتھا پراجیکٹ سوپ سیریل ” امرت اور مایا ” تھا جسے تحریر کیا تھا سدرہ سحر عمران نے، اور جو کہانی تھی د وسوتیلی بہنوں کی جن کی عادات و اطوار میں تضاد موجود تھا۔

سانپ سیڑھی

٢٠١٧ء میں ہی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے الف سکرپٹس کا پانچواں پراجیکٹ ”سانپ سیڑھی” تھا جو ایک سچے واقعہ پر کہانی، ایک ماں کی اپنے بیٹے سے بے لوث محبت کی داستان جس کو تحریر کیا تھا یاسر شاہ نے۔

باغی

الف سکرپٹس ایک میگا پراجیکٹ ڈرامہ سیریل ”باغی” Urdu1 سے٢٠١٧ء میں آن ایئر ہوا تھا، اور قارئین میں بے حد مقبول ہوا تھا، متنازعہ سوشل میڈیا سیلبریٹی قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی یہ ڈرامہ شائقین میں بے حد پسند کیا گیا اور Lux Style Award کے لئے نامزد بھی ہوا اور بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

سائیاں وے

الف سکرپٹس کا ایک سوپ ”سائیاں وے”٢٠١٨ء میں TV One سے آن ایئر ہو جو کہانی ہے ایک ایسی معصوم لڑکی کی جو سہیلی کے کہنے میں آکر ایک ایسی غلطی کربیٹھتی ہے کہ جس کی سزا اس کے پورے خاندان کو بھگتنی پڑتی ہے۔یہ سوپ تحریر کیا تھا دلشاد نسیم نے۔

عشق میں کافر

٢٠١٨ء ہی میں A Plus سے الف سکرپٹس کا ایک اور پراجیکٹ ڈرامہ سیریل ”عشق میں کافر” شروع ہوا جس کو تحریر کیا تھا دلشاد نسیم نے جو ضعیف العتقادی کی بدترین مثال اور جادو ٹونے کی برائی اور اس کے برے انجام کے حوالے سے ہمیں بتاتا ہے

گل و گلزار

 ٢٠١٩ء میں Ary Digital سے ڈرامہ سیریل”گل و گلزار”نشر ہوا جس کو ناظرین میں بے حد پذیرائی ملی اس کو تحریر کیا حسن عمر نے ،اور یہ کہانی ہے دو ایسی سہیلیوں کی جو ایک دوسرے سے بالکل متضاد ہیں اور اس میں آپ دیکھیں گے جب خواب ٹوٹتے ہیں تو دل پر کیا گزرتی ہے۔

جانباز

اندھیرا اجالا پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کا مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ہے جس کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں، اس ہی ڈرامہ سیریل کا ری میک الف سکرپٹس کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر ہوا ۔ اس کو تحریر کیا ہے محمد شاہد ڈوگر نے، اور یہExpress Entertainment پرآن ایئر ہوا۔

G.T. روڈ

GT Roadسال٢٠١٩ء میں  A Plus سے شروع ہوا، ایک ایسا ڈرامہ سیریل جس میں پورے پاکستان کا کلچر آپ کو چلتا پھرتا نظر آئے گا، یہ تحریر ہے سارہ قیوم کی۔

naiki ka sikka
baji irshad
baby drama
amrat aur maya
saanp seerhi drama
baagi drama
gul o gulzar drama
Janbaaz_(TV_series)
saiyyan ve drama
gt road new
Previous
Next

Loading

error: Content is protected !!