محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)
خرم فاروق ضیا

محبت کے دریا بہاتے محمد
ہر اِک شخص کے کام آتے محمد

امیروں سے ملتے، غریبوں سے ملتے
سبھی کو گلے سے لگاتے محمد

اگر کوئی دشمن بھی چوکھٹ پہ آتا
تو رحمت کی چادر بچھاتے محمد

ضعیفوں کی اِمداد کرتے تھے لیکن
کسی پر نہ احساں جتاتے محمد

وہ بچوں سے کرتے تھے بے حد محبت
انہیں گود میں بھی کھلاتے محمد

کبھی ڈانتے نہ جھڑکتے کسی کو
بڑے پیار سے پیش آتے محمد

سبھی کام خود اپنے ہاتھوں سے کرتے
نہ اوروں کے ذمّے لگاتے محمد

بھلائی کی تلقین کرتے ہمیشہ
برائی سے سب کو بچاتے محمد

وہ فاقوں میں بھی شکر کرتے خدا کا
دُکھوں پر سدا مسکراتے محمد

گناہوں میں ڈوبے ہوئے ہر بشر کو
ہدایت کا رستہ دکھاتے محمد

ضیا اس جہاں کی نہ تخلیق ہوتی
اگر اس جہاں میں نہ آتے محمد
٭….٭….٭

Loading

Read Previous

احمد فراز ۔ انہیں ہم یاد کرتے ہیں

Read Next

پائلو کوئلو – شاہکار سے پہلے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!